لاہور(خصوصی رپورٹ)لالی ووڈ کی نامور اداکارہ مےر ا نے آئندہ عام انتخابات مےں لاہور سے چےئر مےن تحرےک انصاف عمران خان کےخلاف الےکشن لڑ نے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ مےرا نے کہنا تھا کہ مےں عمران خان سے زےادہ عوام مےں مقبول ہوں اس لےے مجھے اس بات کا سو فےصد ےقےن ہے کہ مےں انتخابی سےاست مےں آﺅں گی تو مےری کامےابی ےقےنی ہو گی خصوصی گفتگو کے دوران اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مقابلے مےں عوام مجھے ہی کامےاب کر ےں گے انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کےلئے مےں نے پلاننگ شروع کردی ہے اور اپنے مخالفےن سر پرائز دوں گی ۔