لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا گلبرگ میں واقع نجی ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کی طرف سے آپریشن کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو چند گھنٹے آرام کا مشورہ دیا گیا تاہم اس کے برعکس وزیر اعلیٰ نے اپنے معمولات جاری رکھے ۔
