تازہ تر ین

میٹرک کا امتحان دینے والوں کیلئے خاص خبر ، نتائج میں چند گھنٹے باقی

لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میٹرک امتحانات سال 2017ءکے نتائج کا اعلان کل ( منگل ) کو کریں گے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج ( پیر) کو کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے کل منگل کے روز اعلان کردہ نتائج کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ طلبہ موبائل فون کے ذریعے بذریعہ ٹیکسٹ بھی نتائج معلوم کر سکیں گے جس کے لئے طلبہ اپنا رول نمبر لکھ کر بورڈ کوڈ پر بھیجیں گے ۔گوجرانوالہ بورڈ کا کوڈ800299،راولپنڈی800296،لاہور80029،فیصل آباد800240،بہاولپور800298،سرگودھا بورڈ800290،ڈیرہ غازی خان800295،ساہیوال800292اور ملتان بورڈ کا کوڈ800293ہے۔ علاوہ ازیں تمام بورڈز پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے ناموں کا اعلان آج ( پیر) کو کریں گے جنہیں انعامات اور تعریفی اسناد دینے کی تقریبات اگلے روز منعقد کی جائیں گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain