تازہ تر ین

شہباز شریف کو آنے دو کے بینرز لگ گئے, وجہ کیا بنی؟

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے جن پر”میاں صاحب جانے دوشہباز شریف کو آنے دو“ کے نعرے درج ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلی شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے ،بینزز این جی او پاکستان نامی لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے حق میں بینزز لگ گئے جن پر”میاں صاحب جانے دوشہباز شریف کو آنے دو“ کے نعرے درج ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں وزیراعلی شہبازشریف کے حق میں بینرز لگ گئے ،بینزز این جی او پاکستان نامی گروپ کی جانب سے لگائے گئے ان بینز ز پر 2 افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں جن میں ایک کا نام حافظ طارق بنایا جاتا ہے اور یہ بینرز پنجاب اسمبلی پریس کلب سمیت مختلف شاہراہوں پر آویزاں کئے گئے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں لیکن شہباز شریف کے چاہنے والوں نے بینرز آویزاں کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔گروپ کی جانب سے لگائے گئے ان بینز ز پر 2 افراد کے نام اور فون نمبر بھی درج ہیں جن میں ایک کا نام حافظ طارق بنایا جاتا ہے اور یہ بینرز پنجاب اسمبلی پریس کلب سمیت مختلف شاہراہوں پر آویزاں کئے گئے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ میں محفوظ ہے اور چند روز میں سنائے جانے کا امکان ہے وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نااہلی کی صورت میں مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں خواجہ آصف احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے نام شامل ہیں لیکن شہباز شریف کے چاہنے والوں نے بینرز آویزاں کر کے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain