تازہ تر ین

متحدہ اپوزیشن کا نواز شریف کیخلاف اہم فیصلہ, اب کیاہوگا؟

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف پر استعفے کے لیے دباﺅ بڑھانے کے لیے منظم احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ،مجوزہ احتجاجی تحریک کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اگلے ایک دو روز میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تیاریاں ،اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے لیے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اورمسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران کے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطوں میں تیزی آگئی۔اتوار کو وفاقی دارالحکومت میں سیاسی امور پر گہری نظر رکھنے والے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اورمسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادران کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں سے کیے گئے حالیہ رابطوں میں متحدہ اپوزیشن اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ جب تک اپوزیشن مشترکہ احتجاجی تحریک نہیں چلائے گی اس وقت تک نواز حکومت پر فیصلہ کن دباﺅ نہیں ڈالا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف پر استعفے کے لیے دباﺅ بڑھانے کے لیے منظم احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو عملی شکل دینے کے لیے اگلے ایک دو روز میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں مجوزہ احتجاجی تحریک کے لیے حکمت عملی بھی طے کی جائینگی ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی مشترکہ احتجاجی تحریک کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی اور مسلم لیگ (ق) کے چوہدری برادرن نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ اپنے رابطے مذید تیز کردیئے ہیں جبکہ ان رابطوں میں پاناما لیکس اور جے آئی ٹی رپورٹ کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر اپوزیشن کی چھوٹی جماعتیںبالخصوص ایم کیو ایم پاکستان ، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی اپنے لچک دار موقف میں تبدیلی لانے کے لیے تیار ہوگئیں ہیں جس کے بعد اس بات کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی نواز حکومت کے خلاف اپنے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کردے گی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain