تازہ تر ین

”نثارپارٹی نہیں چھوڑیں گے“

ملتان (اے این این) تحریک انصاف کے سابق صدر اور ملک کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ میں نے عمران کو ہمیشہ کہا کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں ،نواز شریف کو پیسہ باہر بھیجنے سے منع کیا تھا، خان صاحب مائنس ون کی بات کرتے ہیں مگر مجھے مائینس چار نظر آ رہے ہیں ,چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے ،انھیں وزارت چھوڑ دینی چاہیے ،نثار جس طرح چاہتے ہیں حکومت چلانے کا طریقہ وہی ہے وہ اداروں سے ٹکراو¿ نہیں چاہتے،محنت سے سیاست میں راستہ بنانا جانتے ہیں۔ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے ضلعی نائب صدر خواجہ رضوان کی والدہ کی قول خوانی کے موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاسی تجربہ کہتا ہے چوہدری نثار پارٹی نہیں چھوڑیں گے، وہ محنت سے سیاست کا راستہ نکالنا جانتے ہیں ،وزیرداخلہ کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑنی چاہیے ۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار سمجھدار اور عملی سیاست کے طالبعلم ہیں جن کی سوچ کو اچھی طرح جانتا ہوں، وفاقی وزیرداخلہ اداروں سے ٹکراو نہیں چاہتے۔ چوہدری نثار پارٹی کے اندر کے آدمی ہیں وہ پارٹی نہیں چھوڑیں گے چوہدری نثار نواز شریف کو کہتے ہیں کہ اداروں سے ٹکرا و¿ کی بات نہ کریں حکومت چلائیں، جس طرح نثار کہتے ہیں حکومت ایسے ہی چلتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ مجھے اندر کی بات کا علم نہیں تاہم چوہدری نثار اندر کے آدمی رہے ہیں اور وہ پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ ادارے حکومت میں مداخلت نہ کریں جب بھی حکومت آتی ہے تو سارا کرپشن کا مواد جمع کر لیا جاتا ہے اور 15 دن بعد پتہ لگتا ہے کہ حکومت کی جڑیںختم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی سیاسی جماعت میں فارورڈ بلاک کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ فارورڈ بلال بنانا سیاسی سازش ہوتی ہے،چوہدری نثار کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنائیں گے۔ چوہدری نثار کو پارٹی نہیں وزارت چھوڑ دینی چاہیے ۔ن کامزید کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک بنانے کا کہا گیا جس کے میں سخت خلاف ہوں فارورڈ بلاک کسی بھی پارٹی کے خلاف سازش ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں مائینس ون ہوگا مگر مجھے 4 نظر آ رہے ہیں۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پانامہ پر تو فٹی فٹی ہے مگر عمران خان تو سو فیصد اپنی سیاست فارغ کر چکے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ کہا کہ کسی کے کہنے پر چڑھائیاں نہ کریں جب کہ نواز شریف کو بھی سمجھایا تھا کہ پیسہ ملک سے باہر نہ لے کر جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری سیاست کی لائن تھوڑی سخت ہے، مجھے کہا جاتا تھا کہ اختلاف رائے عوام کے سامنے نہ کروں جب کہ میں کبھی بھی اندر کا آدمی نہیں رہا اور میں کسی کو بھی پسند نہیں تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain