تازہ تر ین

نیا وزیر اعظم کون ؟ 3ناموں پر اتفا ق ہو گیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ 4سیٹوں والی جماعت کے مطالبے پر وزیر اعظم نہیں جائیں گے ،وزیراعظم کسی صورت بھی استعفیٰ نہیں دیں گے ،نئے ناموں کے سوال پر کہتا ہوں کہ تین ناموں پر اتفاق ہو گیا ہے ،جن نئے ناموں پر اتفاق ہے وہ نواز شریف ،نواز شریف اور نواز شریف ۔ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار برے وقت کے ساتھی ہیں ،کہیں نہیں جائیں گے ۔تفصیل کے مطابق میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار وزیر اعظم کے مخلص ساتھی اور پرانے رفیق ہیں ،وہ کابینہ یا پارٹی نہیں چھوڑ کر جارہے ،وہ ساتھ ہیں اور ساتھ ہی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار نے اگر اپنے خیالات کا اظہار کیا تو کیا برا کیا ؟ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے اور اختلاف رائے سب کا حق ہے ۔مصدق ملک نے کہا کہ چوہدری نثار جو بھی بات کرتے ہیں وہ حکومت ،وزیراعظم اور پارٹی مفاد میں کرتے ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain