تازہ تر ین

وزیر اعظم کی پانامہ کے فیصلے سے قبل بیرو ن ملک روانگی کا انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک)ایک طرف اس ہفتے پاناما کیس کا فیصلہ متوقع ہے تو دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کل 3روزہ دورے پر مالدیپ روانہ ہو نگے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت دوروزہ دورے پر مالیپ جائیں گے جہاں وہ 25سے 27جولائی تک قیام کریں گے۔وزیراعظم نواز شریف 26جولائی کو مالدیپ کی 52ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پاناما ہنگامہ کا شور عروج پر ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے سپریم کورٹ اس کیس کا فیصلہ سنا دے گی جبکہ بڑے بڑے اپوزیشن کے سیاستدانوں اور صحافیوں کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم پاناما کیس میں نا اہل ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain