لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کی شدید الفاظ میںسخت مذمت کی ہے-وزیر اعلی نے دھماکے میںپولیس اہلکاروں سمیت شہریوںکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیر اعلی نے شہید پولیس اہلکاروںاور دیگرافرادکے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوہسپتالوں میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں او رمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔وزیر اعلی نے قائمقام انسپکٹر جنرل پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے -وزیراعلی نے ہدایت کی ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کے ذمہ داروں کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے- وزیر اعلی نے کہا کہ جن سفاک درندوں نے معصوم انسانی زندگیاں چھینی ہیں ، وہ قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیں گے -فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوںاور دیگر شہریوں کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی- وزیراعلیٰ نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں- انہوں نے کہا کہ میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاںبحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہ ہوا، جس مےںپاکستان کے70وےں ےوم آزادی کو شاےان شان طرےقے سے منانے کے حوالے سے مجوزہ پروگرام کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا عظےم خطہ لازوال قربانےوں کے باعث حاصل کےاگےاہے اور برصغےر پاک و ہند کے مسلمانوں نے علےحدہ وطن کےلئے تارےخ ساز جدوجہد کی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے گورنر سٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالنے پر طارق باجوہ کو مبارکباد دی۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے علی پور چٹھہ میں تاجر کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
