تازہ تر ین

وائٹلے کے ایک اوور میں 6چھکے

لیڈز(نیوزایجنسیاں) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسسٹر شائر کے روز وائٹلے نے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم لیڈزمیں کھیلے گئے میچ میں وورسسٹرشائرکے روزوائٹلے نے یارکشائرکے لیفٹ آرم سپنرکارل کارورکوتختہ مشق بنایا تاہم اس کے باوجود ان کی ٹیم کو میچ میں 37 رنزسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یارکشائرنے پہلے کھیلتے ہوئے انگلش ٹیم کے آل را?نڈرڈیوڈ وائلی کے شاندار 118 رنزکی بدولت وورسٹر شائر کیلیے 234 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، وائلی نے جان ہیسٹنگز کے ایک اوور میں 34 رنز بھی سکور کیے۔ وورسٹر شائر کی ٹیم 7 وکٹ پر 196 رنز بنا سکی اور 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈ وائلی 26 گیندوں پر 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے پہلے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ ویسٹ انڈین لیجنڈ سر گیری سوبرز کے پاس ہے جو انہوں نے انگلش کاو¿نٹی چیمپئن شپ 1968 میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے بنایا تھا۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھارت کے روی شاستری بھی 1985 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کے پاس ہے جو انہوں نے ورلڈ کپ 2007 میں بنایا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں بھارتی بیٹسمین یووراج سنگھ بھی ایک اوور میں 6 سکسرز لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain