تازہ تر ین

مہوش حیات مداحوں کے ہجوم سے پریشان

لاہور(شوبز ڈیسک) معروف ماڈل اور فلم اسٹار مہوش حیات عوام کے برے سلوک کی وجہ سے شاپنگ مال میں جاری تقریب ادھوری چھوڑکرچلی گئیں۔
لاہور کے معروف مال میں مہوش حیات ایک فلم کی تشہیری تقریب کے سلسلے میں مدعو تھیں۔ وہاں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اور میڈیا نمائندے بھی موجود تھے۔چھوٹی جگہ کے باعث ہجوم بڑھتا رہا اور لوگوں نےشدید دھکم پیل اور بدتمیزی کرنا شروع کردیا۔ شو انتظامیہ نے حالات کی نزاکت دیکھتے ہوئے مہوش حیات کو وہاں سے باہر نکالنے میں بہتری سمھجی
۔اس دوران مہوش حیات خوف زدہ دکھائی دیں تاہم ان کے گرد گارڈزکا گھیراتھا۔ وہاں موجود ہلڑبازوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی اور بات ہاتھا پائی تک بھی جاپہنچی۔

مال انتظامیہ نے ایونٹ جلدی ختم کرواکرمزید بدنظمی ہونے تک حالات قابو کرلیئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain