کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی گلوکار و اداکار فواد خان اور عاطف اسلم پاکستانی میوزیکل ٹی وی شو میں جج بنیں گے۔ فواد خان ،عاطف اسلم اور میشا شفیع کے ساتھ شو کا مختصر ٹیزر لانچ کیا ہے جس میں فواد خان گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔اس شو کا آغاز 2002 میں ہوا جو نوجوانوں اور پاکستانی بینڈز کو اپنا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔