لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شہرمیں ”میاں نواز شریف جانے دو “ میاں شہباز شریف کوآنے دوکے بینرز لگانے کے پیچھے خواجہ سعد رفیق سے ناراض لیگی کارکن نکلے ،شاہدرہ اور اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن جلد پریس کانفرنس کریں گے ،موجودہ صورت حال میں میاں نواز شریف کو سخت آرام کی ضرورت ہے اور میاں شہباز شریف درد دل رکھنے والے بہترین وزیر اعظم ثابت ہونگے ،شہر کے مختلف مقامات پر بینر لگانے والے سلطان پورہ کے رہائشی حافظ طارق نے نمائندہ خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)سے پرانا لگاﺅ ہے او ر مسلم لیگ یوتھ ونگ کا عہدیدار بھی رہا ہوں مگر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے کارکنوں کو استعمال کرنے اور قائد میاں نواز شریف کو گمراہ کرتے ہوئے اس مقام پر لانے کے ذمہ دار ہیں تاہم وقت کی ضرورت ہے کہ میاں نواز شریف اب آرام کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت کو سنبھالیں اورچند روز تک پریس کلب میں 100 لیگی کارکنوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس بھی کی جائے گی جس میں میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم کا عہدہ دینے کے حوالے سے پرزور اپیل کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف ہرگز نہیں ہم ان کے کارکن ہیں اور اس وقت انہیں آرام کی ضرورت ہے ۔نمائندہ خبریں کی جانب سے شہر میں لگنے والے وزیر اعظم نوا ز شریف جانے دو اور شہبا ز شریف کو آنے د و کے حوالے سے آویزان بینر پر درج موبائل فون 0300-8132331پر رابطہ کیا گیا تو کارکن پھٹ پڑا ۔
