تازہ تر ین

خودکش حملہ آور لاہو رمیں کہاں مقیم تھا۔۔۔۔بھارتی قونصل خانہ اس دوران کیا کر تا رہا،خوفناک انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)لاہور خودکش دھماکے کا حملہ آور بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی مقیم رہا، لاہور چند دن قبل پہنچا، 3مختلف جگہوں پر قیام کیا، افغانستان میں بھارتی قونصل خانہ حملے کی مانیٹرنگ کرتا رہا۔ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق لاہور خودکش دھماکے کا حملہ آور بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی مقیم رہا اور لاہور میں بھی اس نے حملے سے قبل تین مختلف جگہوں پر قیام کیا۔ خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ سکیورٹی اہلکار تھے۔حملہ آور گندے نالے کی طرف سے مو?ٹر سائیکل پر سوار ہو کر آیا جس کے بعد اس نے ایک جگہ
کھڑے ہو کر موقع کا جائزہ لیا اور پھر ایک گاڑی میں پولیس اہلکاروں اور اس کے باہر کھڑی نفری کو ٹارگٹ کیا۔ذرائع کے مطابق خَفیہ اداروں نے ٹیلی فون کالز اور گرفتار سہولت کاروں کے بیانات سے معلوم کیا ہے کہ لاہور دھماکے کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را، موساد اور این ڈی ایس ہیں جبکہ افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانہ حملے کی مسلسل مانیٹرنگ کرتا رہا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain