تازہ تر ین

اسحاق ڈار کی چودھری نثار سے ملاقات ،کان کس نے بھرے،دل کی بات زباں پر آہی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کر کے انہیں وزیراعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے وہ موجودہ صورت حال میں پریس کانفرنس کر کے ایسا تاثر نہ دیں جس سے ظاہر ہوکہ حکومتی وزرائ میں اختلافات ہیںاور آپ وزیراعظم سے ناراض ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز چوہدری نثار سے پنجاب ہاﺅس میں طویل ملاقات کی، اس موقع پر وزیر داخلہ نے اسحاق ڈار کو اپنے تحفظات،گلے شکوﺅں سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ وزیراعظم نواز شریف اور پارٹی کے ساتھ ہیں انہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے، لیکن میرے خلاف ایک خاص ماحول بنایا گیا وزیراعظم کے میرے خلاف کان بھرے گئے مجھ سے بات کئے بغیر میرے متعلق باتوں پر وزیراعظم نے یقین کیا، جس کا مجھے افسوس ہے۔ وزیراعظم اور میرے درمیان فاصلے پیدا کرنے کے لئے باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں وزرائ اور وزیراعظم کے قریبی رفقا شامل تھے، یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا رہا جس کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نوبت یہاں تک پہنچی، اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے، آپ خود فیصلہ کر لیں۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کے چوہدری نثار کے ساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات ہیں، اس لئے انہیں راضی کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی گلہ کیا کہ انہیں کابینہ اجلاس میں یہ باتیں نہیں کہنی چاہئیں تھیں وزیراعظم نے اس کا برا منایا ہے، ملاقات مثبت رہی اور اسحاق ڈار وزیرداخلہ کو اس حد تک منانے میں کامیاب رہے کہ وہ پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کریں گے جس سے پارٹی پر منفی اثرات پڑیں یا سیاسی مخالفین کو باتیں کرنے کا موقع ملا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain