تازہ تر ین

ن لیگ کا عمرا ن کے بعد ایک اور جوابی وا ر ،شیخ رشید کو 10ارب روپے کا جھٹکا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) حنیف عباسی نے منشیات فروش کہنے پر شیخ رشید کو 10ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کو 10ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے، حنیف عباسی کے نوٹس پر ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد نے شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ نوٹس میںموقف اختیار کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ان پر ہیروئن کا کاروبار کرنے کا الزام لگایا تھا جو کہ سراسر جھوٹ ہے ، شیخ رشید کے الزام کی وجہ سے ان کی عزت مجروح ہوئی ہے۔ عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رشیخ رشید احمد کو 3اگست کو حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ہے


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain