تازہ تر ین

پانامہ فیصلے کے بعد کپتان نے کھلاڑیوں کو ”کال“دیدی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے گزشتہ 21 سال کے دوران ان کا ساتھ دینے والوں کو انہوں نے پریڈ گراؤنڈ آنے کی دعوت دی۔ان کا کہنا تھا یہ میری اور نواز شریف کی لڑائی نہیں تھی، میں ان کے خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے خوش ہیں، آج علامہ اقبال کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔انہوں کہا کہ ملک سے دس ارب ڈالر سالانہ منی لانڈرنگ ہوتی ہے، یہ کون  کرتا ہے؟ انہوں نے فیصلے پر پاکستان کی عدلیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عدلیہ چاہے تو طاقتور کا احتساب بھی ہوسکتا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے ممبران کو قوم کا ہیرو قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے جس انداز میں کام کیا ایسا مغربی ممالک میں بھی نہیں ہوتا، اب امید مل گئی ہے کہ باقی ممالک کی طرح ہم بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ یہ شروعات ہوئی ہے، اس کے بعد بڑے بڑے ڈاکو پکڑے جائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان کے ساتھ مل کر قربانیاں دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب نیا پاکستان نظر آرہا ہے، قوم جاگ گئی ہے، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain