ٹورنٹو(شوبز ڈیسک) عرب شہزادوں کی شاہ خرچیوں کے قصے تو آپ نے پہلے بھی سنے ہوں گے لیکن ایک سعودی شہزادے نے دل بہلانے کے لئے لٹائی گئی رقم کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ویب سائٹ عریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹیوارٹ سے محض 15 منٹ کی ملاقات کیلئے پانچ لاکھ ڈالر (تقریبا پانچ کروڑ پاکستانی روپے) ادا کئے۔ نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ سال دسمبر میں نیو یارک کے میڈیسن سکوائر گارڈن میں ہوئی اور اس کے بدلے شہزادے نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم دی۔ بعد ازاں یہ رقم سمندری طوفان سینڈی کے متاثرین کیلئے قائم کیے گئے۔ فنڈ کو بطور عطیہ دے دی گئی۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاو¿ن لوڈکریں