اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں دائرہ اختیار سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن نے سماعت کے موقع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے۔