اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے این اے120 سے کلثوم نواز کو امیدوار کھڑا کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 سے بیگم کلثوم نواز ن لیگی امیدوار ہونگی جبکہ کورنگ امیدوار مریم نواز ہونگی۔ ن لیگ جلد شریف خاندان سے خود کو الگ کرے گی۔ ریلی کی ناکامی نے ثابت کر دیا کہ 2013 الیکشن کا مینڈیٹ چوری کا ہے۔ بیگم کلثوم نواز نے این اے 120 میں ضمنی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی پر دستخط کردئیے۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے۔ بیگم کلثوم نواز کے داماد کیپٹن(ر) صفدر ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔