تازہ تر ین

سی پی ایل میں شاداب کی ٹرینبگو کو پہلی شکست

پورٹ آف سپین ( نیو ز ا یجنسیا ں) کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آﺅٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد وسیم نے 35 رنز کے عوض ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔جمیکا تلاواز نے 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کیا۔ کپتان کمارا سنگا کارا 47 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، لینڈل سیمنز 38، جوناتھن فو 19، رومان پاﺅل 18 اور شکیب الحسن 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عماد وسیم 2 رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ کوپر اور سنیل نارائن نے 2,2 جبکہ شاداب خان نے 25 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔کیربیئن پریمیئر لیگ میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سینٹ لوشیا سٹارز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے درمیان گراس آئیلٹ میں کھیلا جائے گا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے پہلے دونوں میچوں میں فتح حاصل کی۔ سینٹ لوشیا سٹارز کو ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لیگ کے دوسرے میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں پورٹ آف سپین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

ٹرینیباگو کی ٹیم تین میں سے دو میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ گیانا ایمزون واریئرز کو ابتدائی دونوں میچز میں شکست ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain