تازہ تر ین

عوام کل بھی نواز شریف کیساتھ کھڑے تھے ، آج بھی انکے ہمراہ ہیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے اپنے قائد محمد نوازشریف کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا ہے اور عوام کی والہانہ محبت ہی محمد نوازشریف کا قیمتی اثاثہ ہے کیونکہ محمد نوازشریف اور پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ تاریخی استقبال اس بات کا بین ثبوت ہے کہ محمد نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی ہردلعزیز جماعت ہے۔ عوام نے محمد نوازشریف کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا والہانہ انداز سے اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام کل بھی محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔ عوام جھوٹ کی سیاست سے نفرت جبکہ سچی و مخلص قیادت سے دلی لگاﺅ رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام نے قدم قدم پر محمد نوازشریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے اور پرتپاک استقبال سے عوام کی اپنے قائد سے محبت عیاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ملک کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا اور ان کے دور میں ملک کی تیز رفتار ترقی کے لئے کئی پراجیکٹ مکمل کئے گئے ہیں اور اربوں کھربوں روپے کے منصوبوں میں کوئی بھی ایک دھیلے کی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔ محمد نواز شریف اپنے عوام دوست اقدامات کے باعث عوام کے دلوں میں بستے ہیںاور انہوں نے ملک بھر میں موٹرویز سمیت بڑے پراجیکٹ دیئے جنہیں ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اقدامات تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔ محمد نوازشریف نے محنت، دیانت اور ہمت سے ملک کی ترقی کیلئے کام کیا۔ محمدنواز شریف عوام کی والہانہ محبت اور اعتماد کی وجہ سے 3 بار وزیراعظم بنے اور محمد نوازشریف نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، قوم اسے ہمیشہ یاد رکھے گی۔ محمد نوازشریف کے ترقی کے ویژن پر مزید تیزی سے آگے بڑھیں گے اور آخری سانس تک ملک کی خوشحالی اور عوام کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں تک لے جانے کیلئے راستے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھرنا پارٹی اور کرپٹ عناصر محمد نواز شریف کی بے پناہ مقبولیت سے خوف کا شکار ہیں۔ نیازی صاحب نے ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کی ہر موقع پر کوششیں کیں۔ عوام نے تبدیلی کے دعویدار کے اصل چہرے کو دیکھ لیا ہے۔ عوام باشعور ہیں، ترقی کے دشمن اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ عوام کی محبت اور ووٹ کی حمایت ہی دلوں پر راج کرنے کا واحد ذریعہ ہے اور عوامی مینڈیٹ کا احترام جمہوریت کی تقویت کا باعث بنتا ہے۔ پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستان کی منزل کا حصول ہمارا مشن ہے اور وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت یہ سفر مکمل کرکے دم لے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین میں تمام اقلیتی برادریوں کےلئے یکساں حقوق اور مکمل تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقلیتوںکے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔ رواداری، باہمی احترام اور بلاامتیاز انسانی حقوق کا تحفظ اسلامی معاشرے کی پہچان ہے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اقلیتوں کے یکسا ں حقوق پر زور دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اقلیتوں کوترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ”پاکستان کی مدر ٹریسا“ معروف جرمن ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاﺅ کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان میں جذام اور ٹی بی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر رتھ فاﺅ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کے جذبے سے سرشار تھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے صوبے سچوان میں زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان پرد کھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain