تازہ تر ین

نواز شریف کا خطاب, آئینی ماہرین نے کیا کہا؟دیکھئے خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین قانون نے نواز شریف کی تقریروں کو ججز کو براہ راست دھمکیاں، توہین عدالت قرار دیدیا۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جا رہی ہے۔ نواز شریف کی ججز صاحبان کے بارے میں گفتگو توہین آمیز ہے۔ سابق جج احسن بھون نے کہا کہ نواز شریف کی بات اعلیٰ عدلیہ پر حملہ کے مترادف ہے۔ ججز صاحبان کو براہ راست دھمکیاں ہیں۔ نواز شریف کا طریقہ کار تصادم کی طرف جارہا ہے اگر کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار وہی ہونگے۔ ماہر قانون آفتاب باجوہ نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے ملک میں لوٹ مار کرنے والوں کےخلاف ایک بڑا فیصلہ دیا جس پر اسے سلام پیش کرتے ہیں۔ نواز شریف نے سپریم کورٹ، ججز کی توہین کی ہے ان کےخلاف توہین عدالت کا کیس بنتا ہے۔ وکلاءایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ نواز اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ وکلاءعدالتوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے اور نواز شریف کو وہی سبق سکھائیں گے جو پرویز مشرف کو سکھایا تھا۔ نواز شریف اتنی حدیں پار نہ کریں کہ کل کو انہیں کوئی وکیل ہی نہ ملے۔ بہت لوٹ مار کر لی اب تو قوم کی جان چھوڑ دیں۔ نواز شریف ملک کو تصادم کی جانب لے جا رہے ہیں ان پر غداری کا مقدمہ بنتا ہے۔ سیاسی جماعتیں حالات کو سمجھیں اور تصادم کو روکنے کےلئے آگے بڑھیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain