تازہ تر ین

سعد رفیق کو کون لوگ ساتھ لے کر گئے؟, بی بی سی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے کہاہے کہ نوازشریف کے قافلے میں تیزی کا سبب سعد رفیق کو ملنے والا خفیہ پیغام تھا ۔تفصیلات کے مطابق بی بی سی کا کہناتھا کہ نواز شریف کے ساتھ تعینات پولیس سکواڈ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر سعد رفیق جب کچہری چوک پر پہنچے تو چند افراد ان سے ملنے آئے اور انھیں اپنے ساتھ لے گئے۔کچھ دیر بعد سعد رفیق واپس آئے اور جا کر سابق وزیرِ اعظم کی گاڑی میں بیٹھے اور اس کے بعد ان کا قافلہ اس قدر تیز رفتاری سے گزر گیا کہ راستے میں منتظر استقبالی پارٹیاں دھری کی دھری رہ گئیں۔پولیس اہلکار کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ سعد رفیق کی وساطت سے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا گیا ہے۔ ابھی تک اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain