اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ہاکی فےڈرےشن کے سیکرٹری شہباز سینئرنے کہا ہے کہ ایشیا کپ کےلئے مضبوط سکواڈ کاانتخاب کیا جائے گا، ورلڈکپ میں رسائی کو مدنظر رکھ کرمیگا ایونٹ کےلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں ۔ فٹنس اورڈسپلن معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔فٹ کھلاڑی ہی سکواڈمیں کھیلتانظرآئے گا۔ایشیا کپ میں فتح ٹیم کےلئے انتہائی ضروری ہے ۔کامیابی کی صورت میں ٹیم کی ورلڈکپ میں رسائی یقینی ہوجائے گی۔ ایونٹ کےلئے 18 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان عید الاضحی کے بعد کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل طرزپرہاکی لیگ کے دوبارہ انعقادکافیصلہ انتہائی غوروفکر کے بعدکیا۔لیگ کے انعقادسے کھلاڑیوں کومناسب پریکٹس کاموقع ملے گا۔ ہاکی لیگ کا انعقاد پہلے بھی کئی بارالتواءکاشکار ہوا۔ کوشش ہوگی اب اس کو حقیقت کاروپ دیاجائے۔غیرملکی پلیئرز کی شمولیت سے لیگ کوچارچاندلگیں گے۔غیرملکی پلیئرز کوسکیورٹی کلیئرنس پر پاکستان لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کی تےاری کےلئے قومی کھلاڑےوں کا تربےتی کیمپ نصیربندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربےتی کےمپ مےں 50 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچز خصوصی مشقوں کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بھی لیکچر دے رہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اےونٹ کےلئے باصلاحےت کھلاڑےوں کو منتخب کےا جائے گا۔ دسواں ایشیا ہاکی کپ رواں سال 12 سے22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، بھارت، چین، جنوبی کوریا، جاپان، اومان اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔واضح رہے گزشتہ روز فیڈریشن نے اپنے اجلاس میں پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ منعقد کروانے پر بھی غور کیا، اس کے علاوہ الیکشن رولزاور ویمن ہاکی کو 20 فیصد نمائندگی دینے کی بھی منظوری دی گئی۔