اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کو ختم کرنے کی ہر صورت میں حکومت کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 62 اور 63 کو ختم کرنا ملک کو سیکولر ازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش تصور کیا جائے گا۔ آرٹیکل 62 اور 63 کو ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئین سے دفعہ 62 اور 63 کو ختم کرنے کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی ہر محاذ پر مخالفت کی جائے گی۔
فضل الرحمن
