ممبئی(شوبز ڈیسک )آج ہم آپ کو بالی ووڈ سٹار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہینڈ بیگ کی قیمت بتانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ یقینا سکتے میں مبتلا ہوجائینگے۔میرا اکثر شاہد کپور کیساتھ ہی نظر آتی ہیں گزشتہ دنوں اسی طرح انہیں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں وہ یہ ہینڈ بیگ بھی ٹانگی ہوئی تھیں۔بیگ کے بارے میں معلوم ہوا کہ اسکی بھارتی کرنسی میں قیمت تقریبا ایک لاکھ 27 ہزار 335 روپے ہے اور اگر اس کا موازنہ پاکستان کی کرنسی سے کیا جائے تو یہ تقریبا دو لاکھ نو ہزار ایک سو پچانوے روپے بنتے ہیں۔شاہد کپور نے جب میرا راجپوت سے شادی کا اعلان کیا تھا تبھی سے میڈیا کی نظریں ان پر بھی لگی رہتی ہیں۔ حالانکہ میرا راجپوت کا تعلق شادی سے قبل بالی ووڈ سے نہیں تھا لیکن انہیں ان کے شوہر کی وجہ سے اب کافی نظروں میں رکھا جاتا ہے