لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنمائ پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی سوچ کا پی ٹی آئی مہرہ بنی، ادارے کا نام نہیں لیتا لیکن افراد ملوث ہیں، ہماری حکومت اور وزارت داخلہ ہونے کے باوجود ہمارے خلاف فیصلے ہوئے، ڈان لیکس پرجمہوریت کوبچانے کیلئے قربانی دی، مشرف کوہم نے نہیں بھیجا لیکن روک بھی نہیں سکے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کوہم نے نہیں بھیجا لیکن روک بھی نہیں سکے۔ مشرف کوروکنے کیلئے اداروں نے ساتھ نہیں دیا۔ پرویز رشید نے کہاکہ پہلے وزراعظم خاموشی سے گھرجاتے تھے اب ایسانہیں ہوا۔ وزارت داخلہ کے ہوتے ہوئے ہمارے خلاف فیصلے ہوئے۔ہماری حکومت ہونے کے باوجودبہت کچھ ہوگیا۔انہوں نے نواشریف کی نااہلی سے متعلق کہاکہ پرویز مشرف کی بدروح سیاستدانوں اور اداروں میں موجودہے جس نے سازش کی۔
انہوں نے واضح کیاکہ اسٹیبلشمنٹ کی سوچ نے یہ سب کیاجبکہ پی ٹی آئی مہرہ بنی۔ادارے کا نام نہیں لیتالیکن افرادملوث ہیں۔اب ہمیں اس سوچ کامقابلہ کرکے اس کوختم کرناہے۔سابق وزیراطلاعات نے کہاکہ ڈان لیکس پرجمہوریت کوبچانے کیلئے قربانی دی۔سیاسی کارکن کاکردارپہلے بھی اداکیااب کررہاہوں۔
