لاہور(خصوصی رپورٹ)ذرائع کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں ریلوے لائن، دریا ئی پل، ہیڈ بلوکی ،ہیڈ مرالہ ،ہیڈ فقیریاں و دیگر پانچ دریائی پل ،پھاٹک ،ریلوے لائن کو بم سے اڑانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا ہدف سکیو رٹی فورسز ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور سکیو رٹی فورسز کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سفر سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ مختلف شہروں کے ریلوے ملازمین و افسرو ں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے ڈرائیور اور دیگر عملے کی بھی جانچ پڑتال کی جائے ، دریائی چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کے علاوہ فورسز کے اہلکاروں کو بھی ڈیوٹیوں پر لگایا جائے ، ذرائع کے مطابق فورسز نے بھی سکیو رٹی خدشات کے پیش نظر شہر سے دور دراز دیہاتی ،پہاڑی ،صحرائی علاقوں سے گزرنے والی ریلوے لائن پر ہنگامی بنیادوں پر مزید نفری تعینات کر نے کی ہدایت کی ہے ،دریائی پل کی قریبی آبادیوں کو بھی چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق بعض حساس علاقوں میں موجود ریلوے لائنز کی سکیو رٹی کے حوالے سے ریلوے عملے کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے دریا کنارے عارضی ٹھکانے بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جہاں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انکے پاس مصنوعی لکڑیوں کے پل ،پیراشوٹ کشتیاں جدید دور بین و دیگر آلات موجود ہونگے ، ٹرینوں کو خصوصی طور پر چیک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ دریا ئی پل کی قریبی پولیس چیک پوسٹوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرینوں کے آنے اور جانے سے آدھا گھنٹہ قبل ہی پل کے قریبی راستوں کو چیک کریں اور پولیس گشت کو بھی یقینی بنائیں ذرائع کے مطابق تحریک طالبان و دیگرکالعدم تنظیموں نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر انکے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو ریلوے پل بم سے اڑا دئیے جائیں گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے سہولت کار بھی دریا کنارے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں جو اپنی جماعتوں کو معلومات فراہم کررہے ہیں ۔لاہور سمیت دیگر اہم ریلوے سٹیشنز پر بھی سخت سکیورٹی کا حکم دیا گیا ہے لاہور سمیت متعدد شہروں کے ریلوے سٹیشنز کے علاوہ دریا ئی ریلوے پل پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے شروع کردئیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ریلوے ٹریک کی پٹریاں بھی تبدیل کرکے ٹرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔