لندن (این این آئی) آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کے سابق ذاتی سیکرٹری نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیانا اپنے مصری دوست عماد الفاید عر±ف ڈوڈی الفائد کی محبت میں گرفتار نہیں تھیں۔ اب سے تقریبا 20 برس قبل 31 اگست 1997 کو لیڈیا ڈیانا اور ان کے دوست ڈوڈی پیرس کی ایک سرنگ میں ہونے والے کار حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی اخبارکومختصر انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جو سمجھتے ہیں کہ برطانوی شہزادی اور مصری تاجر محمد الفاید کے بیٹے کے درمیان الفت کا تعلق تھا۔ مائیکل نے اپنی گفتگو میں ا±س بحری سفر پر بھی روشنی ڈالی جو ڈیانا نے ڈوڈی کے ساتھ جونیکال نامی کشتی پر کیا تھا۔ یہ کشتی ڈوڈی کے والد کی ملکیت تھی۔ مائیکل کے مطابق ڈیانا اس سفر میں محض ایک خوب صورت موسم گرما گزار رہی تھیں اور جب موسم ختم ہوا تو اس کے ساتھ ہی گویا سب کچھ ختم ہو گیا اور وہ تعلق جس میں گ±ونا گوئی طور پر ڈوڈی کی طرف سے انگوٹھی کا تحفہ درمیان میں آ گیا تھا محض ایک گزرتا بادل ثابت ہوا۔ مائیکل کے مطابق ان کے خیال میں 36 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو جانے والی برطانوی شہزادی نے اپنے لیے ایک نئی شخصیت کی تعمیر کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔