تازہ تر ین

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں بارے امریکہ کا شرمناک الزام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی بارے حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنا ہونگے۔ پاکستان طالبان اور دیگر شدت پسند گروپوں کو پناہ دے رہا ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سکیورٹی پر فکر مند ہیں خطرہ ہے کہ وہ دہشتگردوں کے ہاتھ نہ لگ جائیں طالبان کسی بھی وقت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ ایکس ٹلس نے امریکی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنا طریقہ کار ٹھیک کرے گا تو ہم بھی طرز عمل بدلیں گے امریکہ پاکستان کیلئے اپنی حمایت کو مشروط کرے گا۔ بھارت امریکہ کا سٹریٹجک پارٹنر بن کر سامنے آرہا ہے۔ جہاں بھی دہشتگرد ہونگے ان کا پیچھا کرینگے۔ پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت مثبت رہی افغانستان میں سکیورٹی بہتر ہوتے ہی دیگر آپشن پر غور کرینگے۔ کسی ملک نے پاکستان سے زیادہ دہشتگردی کیخلاف کردار ادا نہیں کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain