تازہ تر ین

سوشل میڈیا جرائم کا گڑھ بن گیا ۔۔۔سنسنی خیز انکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم میں ہوش ربا اضافہ‘ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کو قوانین میں ترامیم اور سزاﺅں میں اضافے کی سفارش کردی۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں بے تحاشا اضافے نے ایف آئی اے کے اعلیٰ حکا کو بھی چکرا کر رکھ دیا۔ یکم جنوری 2017ءسے اب تک صرف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور کو فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر جرائم کی دو ہزار دو سو سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں ان خواتین نے مختلف ملزمان کے خلاف شکایات کی ہیں جو انہیں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر ان کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز یا پھر ان کی جعلسازی سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں بلک میل کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سائبر کرایم پر قابو پانے کے لئے پنجاب سمیت ملک بھر کے ڈائریکٹر سے تجاویز طلب کر لی تھیں۔ سائبر کرائم سرکل ایف آئی اے پنجاب نے سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے اور کمپیوٹر کی مدد سے تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے اس جرم کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جی ایف آئی اے سے یہ سفارش بھی کی گئی ہے کہ ان ملزموں کی سزا میں اضافے کے لئے بھی پارلیمنٹ کو سفارشات بھجوائی جائیں تاکہ ایسا جرم کرکے خواتین کی زندگی کو برباد کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain