پیرس (ویب ڈیسک)ایران کے حسن یزیدانی نے سلواکیا کے بورس مکویو کوہراکر پیرس میں ہونیوالی2017 ورلڈ چمپئن شپ کے 86 کلوگرام فری سٹائل ریسلنگ ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔ریواولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ نے جمعہ کو سیمی فائنل میچ میں قبل قازقستان، مالدووا اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں کوہراسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔ اس کے بعد انہوں نے روس کے ولادیسلاو ویلف کوباآسانی4-0سے ہراکرفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔22 سالہ ایرانی پہلوان نے 86 کلو گرام فائنل میں سلواکیا کے بورس مکویوکوسنبھلنے کاکوئی موقع نہیں دیا اور2منٹ 24سیکنڈزمیں ہی حریف ریسلرکوقابوکرکے سونے کاتمغہ اپنے نام کرلیا۔