ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
