اسلام آباد(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں ہونے والی ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، اس ڈرافٹنگ میں پاکستان کے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں، 16راو¿نڈز میں مختلف ٹیموں نے پاکستان کے 9 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، وہاب ریاض پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے، وہاب ریاض کو ایک لاکھ پندرہ ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔ وہاب ریاض کے علاوہ گلوبل لیگ کھیلنے والے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں عمر اکمل اور انورعلی کو ایک ایک لاکھ، عماد وسیم کو 85 ہزار، محمد حفیظ کو75ہزار، یاسر شاہ کو 60 ہزار اور فخر زمان کو 65 ہزار ڈالرز دیے جائیں گے۔کیپ ٹاو¿ن میں ٹی 20 گلوبل لیگ کی ڈرافٹنگ کا میلہ سجایا گیا جہاں کرکٹ کے کھلاڑیوں پر ڈالرز کی برسات کر دی گئی، پاکستان کی ڈربن قلندر اور بینونی زلمی بھی اس موقع پر پیش پیش رہیں۔ بینونی زلمی نے جیسن رائے، ڈی کوک، وہاب ریاض، عمر اکمل اور محمد نواز کو اپنے لشکر کا حصہ بنایا تو دوسری طرف ڈربن قلندرز نے ایون مورگن، ہاشم آملہ، فخر زمان اور محمد حفیظ کو ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں نو پاکستانی کھلاڑی اپنے جوہر دکھائیں گے