اسلام آباد( آن لائن ) شریف خاندان کے ریکارڈکی مبینہ ٹمپرنگ میں ملوث سابق چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کاایک اور کیس سامنے آ گیا ظفر حجازی سمیت ایس ای سی پی کے سنئیر حکام نے ملتان میٹر و بس منصوبے میں شریف خاندان کی دست راست حبیب رفیق لمیٹڈ کی جانب سے کمیشن کی مد میں پچاس ملین ڈالر حاصل کرنے کی فائل مبینہ طور پر دبا لی ،حالانکہ کمپنی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کے ایس ایس ای سی پی کو دیئے گئے کلیم کی نقول موجود ہے،ظفر ججازی نے حکومت کے اعلی حکام کی ایما پر اس کو ایف آئی اے اور نیب کو نہیں بجھوایا حالانکہ یہ کیس کریشن کے زمرے میں آتا ہے ۔ذرائع کے مطابق دسمبر 2016ءمیں چین سکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے چائنہ میں رجسٹرڈ شینگ ڈونگ ژبیتی کے فراڈ کو بے نقاب کرنے کیلئے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا خط میں بتایا گیا کہ شینگ ڈونگ ژبیتی نے ملتان میٹرو اسٹیشن منصوبے کو بڑی کثیر لاگت سے مکمل کیا ہے حالانکہ اس طرح کے منصوبے چائنا میں بہت کم قیمت میں تعمیر کئے گئے ہیں۔
