تازہ تر ین

برما میں 70لاکھ مسلم اقلیت کے قتل کی پلاننگ کس نے کی؟ اسلحہ ،روپیہ کس نے فراہم کیا ؟؟؟سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد، ڈھاکہ، نئی دہلی، ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) برما نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں جس کے باعث لاکھوں مسلمان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے بھی ان کے ساتھ خاطر خواہ سلوک نہیں کیا جارہاہے ،بنگلہ دیشی حکومت کا کہناتھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جس پر تر ک صدر طیب اردگان میدان میں آئے اور انہوں نے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رہنگیا مسلمان بے سروسامانی کی حالت میں موجود ہیں جہاں ان کے کھانے پینے اور رہنے کیلئے کوئی اچھا نظام موجود نہیں ہے تاہم ایسی صورتحال میں ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات انتہائی قابل تحسین ہیں ،ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ آمنہ اردگان روہنگیا مسلمانوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروانے کیلئے ان سے ملنے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہیں ۔جہاں انہوں نے روہنگیا خواتین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔جونہی آمنہ اردگان کی تصاویر رہنگیا مسلمانوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر آئیں تو وائرل ہو گئیں اور ان کے اس اقدام کو بے انتہا سراہا جارہاہے ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ روہنگیا مسلمان خواتین انہیں دیکھ کر خود کو روک نہ پائیں اور ان کے گلے سے لگ کر رونے لگ گئیں جبکہ آمنہ اردگان سے بھی ان کی حالت دیکھی نہ گئی اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے ۔ بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی میانمارکے دورے پر ہیں۔بھارت میں چالیس ہزار سے زیادہ روہنگیا پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار کی آنگ سانگ سوچی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات میں باہمی مفادات کے تحفظ اور قریبی شراکت داری قائم کرنے کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بحری وساحلی سلامتی اور سیکیورٹی امورسمیت دیگر شعبوں میں 11معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے و قت میں بھارت اور میانمار باہمی مفادات اور قریبی شراکت داری کیلئے مل کر کام کرینگے۔دونوں ممالک نے باہمی تعاون کی سمت اہم قدم اٹھاتے ہوئے 11معاہدوں پر دستخط کئے جن میں بحری وساحلی سلامتی اور سیکیورٹی امورمیں تعاون سے متعلق 4معاہدے شامل ہیں۔دیگر معاہدے پریس کونسل ، ثقافت، الیکشن کمیشن، ہیلتھ اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے شعبوں سے متعلق ہیں۔یاد رہے کہ وزیر اعظم مودی نے بھارت میں پناہ لئے ہوئے میانمار کے تمام شہریوں کو مفت ویزا دینے اور بھارتی جیل میں قید میانمار کے 40شہریوں کو رہا کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس طرح بھارت نے دونوںملک کے عوامی سطح پر قریبی تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے میانمار میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہے۔جمعرات کو قرارداد پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور سمیت دیگر ارکان کے دستخط ہیں ¾قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام ومظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، حکومت میانمار کی حکومت سے رابطہ کر کے مسئلہ فوری حل کرائے اور اقوام متحدہ سے رابطہ کر کے میانمار میں قتل عام رکوائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ ہمسائیہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے اور عالمی برادری واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain