اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب ) کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل دائر کر نے کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی جبکہ نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل د یئے کہ لندن فلیٹس سے متعلق کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس کا حکم دیا گیا ، لندن فلیٹس سے کیپٹن صفدر کا کوئی تعلق نہیں ،جے آئی ٹی رپورٹ میں کیپٹن صفدر کا فلیٹ سے تعلق سامنے نہیں آیا، کیپٹن صفدر نے بطور گواہ ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کئے ،اس پرجسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی کے مطابق مریم نواز کمپنی کی بینی فیشل مالک ہیں۔ مریم نواز نے پہلے لندن فلیٹس سے تعلق کا انکار کیا تھا۔ معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
