تازہ تر ین

سوئزر لینڈ میں ”آزاد بلوچستان“ کے قیام بارے شرمناک اقدام،جنیوا میں جگہ جگہ اشتہار ،بسوں میں بھی مہم ،کون چلا رہا ہے؟

اسلام آباد‘ جنیوا (این این آئی) جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر سوئٹزر لینڈ کے سفیر تھامس کولی کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے احتجاجی مراسلہ انہیں دیا اور کہا ہے کہ اشتہاری مہم پاکستانی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ ہے جو کہ عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔ پیر کو دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کر کے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔ دوسری جانب سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم کو پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر حملہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو مراسلہ بھیج کر اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔ سوئس حکام کو بھجوائے گئے اپنے مراسلے میں فرخ عامل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جسے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں نمائندگی حاصل ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ میں ’آزاد بلوچستان‘ کا نعرہ پاکستان کی سالمیت و خود مختاری پر حملہ ہے۔ جنیوا میں جگہ جگہ اشتہاروں اور بسوں پر جاری اشتہاری مہم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اپنے مراسلے میں سوئس حکومت سے شدید احتجاج کیا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ احتجاجی مراسلے کے مطابق ’پاکستان کے خلاف سوئس سرزمین کا استعمال تشویش کا باعث ہے جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ برطانیہ اور امریکہ میں بی ایل اے کے کئی نمائندے دہشت گرد قرار دئیے جا چکے ہیں اور یہ کالعدم دہشت گرد تنظیم ¾ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ پاکستانی سفیر نے مو¿قف اختیار کیا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد بچوں، خواتین، مسیحی برادری اور شیعہ آبادی کے قاتل ہیں اور دہشت گردوں کی جانب سے سوئس سرزمین کا استعمال ناقابل قبول ہے۔ پاکستانی سفیر کے بھیجے گئے احتجاجی مراسلے کے مطابق اقوام متحدہ کا دفتر رکھنے والے پرامن شہر جنیوا میں دہشت گرد سرگرمیاں تشویش کا باعث ہیں جبکہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گردوں نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کے لیے جنیوا کا استعمال کیا۔ اپنے مراسلے میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے سامنے پاکستان دشمن عزائم کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے لہذا سوئٹزرلینڈ حکومت پوری قوت اور سنجیدگی سے ان اشتہاروں کے معاملے سے نمٹے ¾جنیوا شہر کے حکام کو کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کر کے آئندہ ایسا ہونے سے روکا جائے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں اور اشتہاری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مشن اور سفارت کاروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain