تازہ تر ین

عمران خان کا اہم لیگی رہنماﺅں سے رابطے کاانکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے120 میں عوام کا فیصلہ سامنے آیا ہے، تمام تر حکومتی اختیارات اور مسائل کے استعمال کے باوجود ن لیگ کا30 فیصد ووٹ کم ہونا بتاتا ہے کہ اس پارٹی میں بڑا ڈینٹ پڑچکا ہے، آرٹیکل62.63 مجھ پر لگانا ناممکن ہے، اگلا الیکشن تحریک انصاف جیتے گی، ضمنی الیکشن میں اخلاقی فتح عدالت کی ہوئی ہے، خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اتنا زور جنرل الیکشن میں نہیں لگایا جتنا ضمنی الیکشن میں لگایا گیا، وزیر مشیر حلقہ میں کمپین کرتے رہے جبکہ ہمارے ارکان اسمبلی کو بھی وہاں جانے سے روکا گیا، ن لیگ اور الطاف کی ایم کیو ایم میں کوئی فرق نہیں ہے، تمام تر حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگ کا ووٹرز نے انکا ساتھ نہ دیا، کیونکہ باشعور طبقہ ان کی عدلیہ مخالف مہم کے خلاف ہے، ن لیگ تو کرپشن کو جائز سمجھتی ہے، قومیں جنگ میں ہار کر تو دوبارہ کھڑی ہوسکتی ہیں لیکن اخلاقیات تباہ ہوجائیں تو نہیں بچ سکتیں، صادق اور امین ہونا تو لیڈر شپ کیلئے ضروری ہے کیونکہ عوام کا پیسہ کسی کرپٹ کو نہیں سونپا جاسکتا، حدیبیہ کیس میں ہر چیز واضح ہے، شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی، عمران خان نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ضمنی الیکشن میں مزید ووٹ حاصل کرسکتے تھے، لیکن ہم نے کمپین شروع کرنے میں تاخیر کردی، یاسمین راشد ووٹرز کو داد دیتا ہوں جنہوں نے بڑی استقامت سے مقابلہ کیا، شریف خاندان اور ن لیگ کی سوچ یہ ہے کہ فوج مدد نہ کرے تو اسے اپنے خلاف سمجھتے ہیں،2013ءالیکشن میں فوج نے ان کی مدد کی، این اے120 الیکشن میں3 یونین کونسلز کو چیک کررہے ہیں، باقی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی، دھرنے اور سوشل میڈیا نے عوامی شعور کو بڑھایا ہے، اگلے الیکشن میں جیت ہماری ہوگی، آج سندھ حیدر آباد میں جلسہ ہے تبدیلی کیا آئی لوگ خود دیکھیں گے، ن لیگ کے گڑھ میں ان کا30 فیصد ووٹ کم ہوا ہے، باقی سارے ملک میں ان کا ووٹ مزید کم ہوگا، لیگی رہنما مجھ سے رابطے میں ہیں، تاہم وہ ان کی انتقامی کارروائیوں سے ڈرتے ہیں، کیونکہ ن لیگ سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک مافیا ہے، چودھری نثار سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تاہم ان کو داد دونگا کہ یہ تو کہا کہ مریم نواز کی قابلیت کیا ہے، چودھری نثار سے رابطہ نہیں ہے بلکہ ان پر دھرنے کے دوران شیلنگ کرانے پر آج بھی غصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل62/63 کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوسکتا، جو شخص باہر سے پیسے کما کر پاکستان لاتا ہے اسے کیسے نااہل قرار دیا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن میں آج پارٹی کی تمام فارن فنڈنگ کی تفصیل جمع کرادی ہے،40 ہزار لوگوں کے نام دیئے ہیں، الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے، اگر ہائیکورٹ نے مجھے ریلیف نہ دیا اور الیکشن کمیشن پیش ہونے کا کہا تو پیش ہوجاو¿ں گا، الیکشن کمیشن ن لیگ کا طفیلی بنا ہوا ہے، ضمنی الیکشن میں ترقیاتی کام ہوئے، وزیر کمپین کرتے نظر نہیں آتے لیکن عمران خان کی بڑی تکلیف ہے اور اس کے وارنٹ جاری ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی بات ہو اور زرداری کا نام نہ آئے ایسا کیسے ہوسکتا ہے، نواز شریف اور زرداری نے کرپشن کیلئے ادارے تباہ کردیئے، ملک کے ساتھ جو سلوک کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا، ان دونوں نے انتقامی کارروائیوں کیلئے پولیس کے نظام کو تباہ کردیا، پیسہ بنانے کیلئے ادارے تباہ کردیئے، ریگولیٹری اداروں کو تباہ کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain