تازہ تر ین

قیمتی ریکارڈ جلانے میں کس کا ہاتھ ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) ایل ڈی اے پلازہ‘ نندی پور سمیت دیگر اہم مقامات میں موجود انتہائی اہم ریکارڈ کرپشن فائلیں اور انکوائری رپورٹیں جلانے میں ملوث گروہ کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایک کالعدم تنظیم ملوث ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایسی تحقیقات قابل تحسین ہیں کیونکہ ان واقعات میں صرف نقصان عمارتوں کا نہیں ہوتا بلکہ انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ ساتھ اہم ترین ریکارڈ بھی جل کر خاکستر ہو جاتا ہے۔ ماضی میں اس حوالے سے کئی مرتبہ سوالات اٹھائے گئے بالخصوص لاہور ایل ڈی اے پلازہ کے جلنے کے بعد یہ صورتحال پیچیدہ ہو گئی۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے عوامی مرکز میں آگ بھڑکنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ قیمتی ریکارڈ جل جانے کی خبریں بھی آئی تھیں۔ عمارتوں میں ہنگامی سیڑھیوں اور آگ بجھانے والے آلات کی غیرموجودگی ایک الگ المیہ ہے تاہم ایسی مذموم کارروائیاں اگر جان بوجھ کر کی جا رہی ہیں تو ایسے کرداروں تک پہنچنا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا از حد ضروری ہے کیونکہ اہم ریکارڈ جل جانے اور انسانی جانوں کے ضیاع سے جو نقصان ہوتا ہے اس کی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain