تازہ تر ین

لاہور کے 5ہزار ویٹرز کے بلڈٹیسٹ میں سنسنی خیز انکشافات

لاہور (خصوصی رپورٹ) آلودہ پانی، مضر صحت دودھ، مردار گوشت کے بعد لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، شہر کے ہوٹلوں پر کام کرنے والا ہر 28واں شخص ہیپاٹائٹس بی، سی ، ٹی بی اور ایڈز کا شکار، شہر میں بیماریوں میں مبتلا ہوٹل ورکر کھانا سرو کرنے لگے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پہلی میڈیکل سکریننگ رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جون سے اب تک ہوٹلز اور ریسٹوران ورکرز کی بلڈ سیمپلنگ مہم میں 4572 ہزار ورکرز کے بلڈ ٹیسٹ کئے کیے گئے، رپورٹ میں فوڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے 341 ورکرز ان فٹ نکلے۔ 4231 ورکرز کے ٹیسٹ کلیئر ہوئے۔ 107 ورکرز کو ہیپاٹائٹس بی، 56 کو ہیپاٹائٹس سی،26 ک وٹی بی اور 3 کو ایڈز نکلی جبکہ 69 فوڈ ورکرز ٹائیفائیڈ کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ خطرناک بیماریوں میں مبتلا ان افراد کے متعلق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قاضی سعید نے کہا ہے صورتحال کافی تشویشناک ہے جس پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی لیب کی رپورٹ منظرعام پر آنے سے قبل فوڈ ورکرز کے میڈیکل ٹیسٹ کبھی فیل نہیں ہوتے تھے۔ معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے اشیاءخورونوش بنانے والے لوگوں کا صحت مند ہونا بھی اشد ضروری ہے۔ اگر پنجاب فوڈ اتھارٹی مزید متحرک ہو جائے تو اس سلسلے میں مزید بہتری آ سکتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain