تازہ تر ین

شہباز شریف نے بھید کھول دیا, حیرت انگیز انکشاف

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ میں الگ الگ بڑے جلسوں سے خطاب کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی اوروہاں کے عوام کی خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کے آغاز تعمیر کا افتتاح کیا اور اربوں روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان کیا- وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں علیحدہ علیحدہ تقریبات میں ڈیرہ غازی خان۔مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کےا۔ وزےراعلیٰ نے ڈےرہ غازی خان مےں مےٹروبس سروس شروع کرنے ،ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال مےںکڈنی اورد ل کے امراض کے وارڈوں کے قےام اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سالڈ وےسٹ مےنجمنٹ کمپنی کے قیام کا اعلان کےا ۔ وزےراعلیٰ نے مظفرگڑھ سے ہےڈ پنجندتک 90کلو مےٹر طویل سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیاجبکہ مظفرگڑھ مےں بہاوالدےن ذکرےاےونےورسٹی کا کےمپس بنانے کا بھی اعلان کےااور کہاکہ جلد ہی مظفر گڑھ مےں بھی مےٹروبس چلے گی۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان۔مظفرگڑھ دو رویہ سڑک کے آغاز تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کے بعد بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس اہم ترین منصوبے پر 13 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور55 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع سے علاقے اور دیگر صوبوں کے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولت ملے گی۔ ڈےرہ غازی خان -مظفر گڑھ دو رویہ سڑک اےک تارےخی منصوبہ ہے اور بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کو ملانے والی اس شاہراہ سے پنجاب آنے جانے کے روابط بڑھیں گے۔مظفرگڑھ سے ڈیرہ غازی خان تک سفر کے دوران آمد و رفت میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کےساتھ دیگر صوبوں میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی اس اہم منصوبے سے فائدہ اٹھائیں گے اورجنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اتنا بڑا منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ میں اس منصوبے کے کام کے معیار اور رفتار میں کمی نہیں آنے دوں گااورکام کی رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اس علاقے کی ترقی و خوشحالی کےلئے اس منصوبے کو ایک بڑا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے اوراس سڑک کے معےار کی نگرانی ہم سب نے ملکر کرنی ہے اور اس ضمن میں ،میں صوبائی وزراء، ممبران اسمبلی اور محکموںکونگرانی کا کام کرنا ہے۔سڑک کی تعمےر پر عوام کا پےسہ اوران کے خون پسےنے کی کمائی خرچ ہورہی ہے اوراس کے شفاف استعمال کو ہر قےمت پر ےقےنی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے وسطی پنجاب سے نہ ملا دوں ،میں چےن سے نہےں بےٹھوں گا۔ آج جس عظےم الشان منصوبے کا سنگ بنےاد رکھاگےا ہے اس سے ڈےرہ غازی خان سے مظفرگڑھ تک دوروےہ سڑک بنے گی،55کلو مےٹر طوےل سڑک کے اس تارےخی منصوبے پر 13ارب روپے سے زائد خرچ ہوںگے اوراس عوامی منصوبے کو اگلے سال 30جون تک مکمل کرلےاجائے گا۔اگر چہ ےہ سڑک نےشنل ہائی وے اتھارٹی اور وفاقی حکومت کی ہے لےکن ےہ پاکستان کا حصہ ہے اوراس منصوبے کےلئے پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 13ارب روپے فراہم کررہی ہے-انہوں نے کہا کہ مجھے اےک مرتبہ پھرجنوبی پنجاب اورڈیرہ غازی خان آنے کا موقع ملا ہے جس کے ساتھ مےری ےادےں2010ءکے سےلاب کے حوالے سے وابستہ ہےںاورےہ ےادےں مےرے دل اوردماغ سے قےامت تک نہےں نکل سکتیں۔مجھے سےلاب کے وہ دن ےاد ہے جب ڈی جی خان ،راجن پور اورجنوبی پنجاب کے دیگراضلاع سےلابی پانی مےں گھرے ہوئے تھے اور میں نے گاڑےوں ،موٹرسائےکلوں اورپےدل سفر کر کے ان علاقوں کا دورہ کیا اوراپنے بہن بھائیوں تک پہنچا او ران کی مدد کی۔جنوبی پنجاب کو100سالہ تارےخ کے سب سے بڑے سےلاب کا سامنا تھا جب سےلابی پانی سمندر کی شکل اختےار کرگےا تھا۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی پنجاب حکومت نے اس بدترےن سےلاب سے نمٹنے کےلئے ہر قسم کے وسائل آپ کے قدموں مےں نچھاور کئے اور آپ کی بحالی تک میں چین سے نہیں بیٹھا۔جب مےں سےلاب کے دوران کوٹ سبزل سے لےکر مےانوالی تک اس علاقے مےں گھوما تو پھر مجھے سمجھ آےا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کےا ہےں اور میں نے اس وقت اللہ تعالی سے وعدہ کیا کہ میں جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ انہوںنے کہا کہ اس دورویہ سڑک کی تعمیر کے دوران درےائے سندھ پر پل بھی تعمےر کےاجارہا ہے اس مےں کچھ وقت ضرور لگے گا کےونکہ اس درےاپر اےک اور پل بناےا جارہا ہے ۔اس دوران علاقے کے عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے عارضی پل بناےا جائے گاتاکہ لوگوں کو آنے جانے مےں مشکل پےش نہ آئے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سےاسی مخالفےن گلہ پھاڑ پھاڑ کرکہتے ہےں کہ بڑی کرپشن ہے۔جب انہوں نے ےہ الزام لگاےا کہ مےں نے جاوےد صادق نامی شخص سے 27ارب روپے کی رشوت لی تو مےںنے خان صاحب کو نوٹس دےاجس کا انہوں نے کوئی جواب نہ دےا۔پھرنےازی صاحب نے کہا کہ پاناما کےس مےں نوازشرےف خاندان کو بچانے کےلئے مےں نے 10ار ب رشوت دی ۔اس پر بھی مےں نے انہےں نوٹس بھجواےا لےکن انہوںنے کوئی جواب نہ دےااورنہ ہی خان صاحب عدالت مےں حاضر ہوئے ۔انہوںنے کہا کہ خان صاحب ملک کی دولت کو لٹےروں سے بچانے کے لئے اتنے چےمپےن بنتے ہےں تو مےں انہےں چےلنج کرتاہوں کہ مجھ پر اےک دھےلے کی اگر کرپشن کا الزام ہے تو عدالت مےں ثبوت دو۔خان صاحب اتنے ہی چیمئین بنے پھرتے ہیں تو وہ میرے نوٹس پر جواب بھی دیں لیکن انہوںنے کوئی جواب نہیں دیا -10ارب روپے کی رشوت کی پیشکش کی بے بنیاد بات کی اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا بلکہ خان صاحب عدالت سے بھاگتے ہیں-میں نے منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا کر قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں اور سیلاب کے دنوں میں قسم کھائی تھی کہ جنوبی پنجاب کی حالت بدلوں گا او ریہ میری زندگی کا مشن ہے،ان لوگوں کو ملتان میٹرو کی تکلیف ہے،ڈینگی آیا تو ہم نے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے ہر طرح کے تعاون کی پیشکش کی او رسب کچھ لے کر حاضر ہوئے -مےں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ اگر مےرے تےنوں ادوار مےں اےک دھےلے کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اورمےرا گرےبان ہوگا۔ےہی نہےں اگر مےرے مرنے کے بعد بھی ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوجائے مجھے قبر سے نکال کر لٹکا دےا جائے۔انہوںنے کہا کہ نےازی صاحب اےسا شخص ہے جو دن رات جھوٹ بولتا ہے اوراسے وہ بات بھی ےاد نہےں رہتی جو وہ آدھا گھنٹہ پہلے کہہ چکا ہوتا ہے ۔اگر اےسا شخص عوامی لےڈر بن کر سامنے آرہا ہے تو قوم خود فےصلہ کرے کے وہ اپنے بچوں کو کےسے عظےم معمار بناسکتے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ مےں نے اپنے 9سالہ دور مےں غرےب قوم کی محنت اورخون پسےنے کی کمائی کے اربوں روپے بچائے ہےں ۔مےر ے خلاف ملتان مےٹروبس کرپشن کا اےک بے بنےاد الزام اورڈھکوسلہ گھڑا گےا۔الزام تھا کہ مےں نے ملتان مےٹروبس کے شاندار منصوبے مےں اپنی کمپنی کے ذرےعے 1ارب 70کروڑ روپے چےن منتقل کےے ہےں ۔مےں نے چےلنج دےا کہ 48گھنٹے مےں ثبوت لے آو¿ اوراگر اےک دھےلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مےں اللہ تعالیٰ اورعوام کی عدالت کا مجرم ہوں ۔چےن کی حکومت نے بھی اس الزام کو جھوٹ اورفراڈ قرار دےا۔ملکی اداروں نے بھی اس کی تحقےقات کیں اوراس الزام کے فراڈ کوسامنے لے کرآئے۔انہوںنے کہا کہ وسائل قو م کی امانت ہےں اوراس کی اےک اےک پائی عوام کی ترقی اورخوشحالی پر خرچ کرنا ہمارا فرض ہے جب تک عوام ہمےں ےہ ذمہ داری دےتے رہےں گے ہم اسے نبھاتے رہےں گے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ جب پنجاب کو ڈےنگی کی وباءکا سامنا کرنا پڑا تو نےازی صاحب نے نوازشرےف اور مجھے ڈےنگی برادران کہااور2011ءمےں خان صاحب نے ےہ سرٹےفکےٹ ہمےں دےا ،مجھے اس کی کوئی پروا ہ نہیں ۔اب ےہی وباءپشاور مےں آئی ہے ،ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پشاور کے عوام کو اس وباءسے جلد نجات دلائے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب ،سندھ،کے پی کے ،بلوچستان ،گلگت بلتستان اورآزاد کشمےر سے ملکر پاکستان بنتا ہے اور اگر کسی علاقے کے لوگ کسی مشکل مےں پھنستے ہےں تو ان کی مددکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔بدقسمتی سے پشاور مےں جب ڈےنگی کی وباءآئی تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے اور وہاں سےر کرتے رہے ۔خان صاحب کو پہاڑوں کی سےر چھوڑ کرصوبے کے عوام کے دکھ درد بانٹے کےلئے ان کے ساتھ ہوناچاہےے تھالےکن شاےد ان کے دل مےں عوام کا کوئی درد نہےں ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی سےاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے اوراس کے لئے ہم نے دن رات اےک کےا ہے ۔وسائل عوام کو تعلےم ،صحت اوردےگر بنےادوں سہولتوں کی فراہمی پر نہاےت شفاف انداز سے صرف کےے جارہے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا اےک بڑا پروگرام ترتےب دےاگےاہے جس کا آغاز جنوبی پنجاب کے ضلع ڈےرہ غازی خان سے کےا جارہاہے ۔قبائلی علاقوں مےں اس حوالے سے سروے کا کام مکمل ہوگےا ہے اور رواں سال نومبر،دسمبر مےں پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے کمپنےوں سے معاہدے ہوجائےں گے اورانشاءاللہ جنوبی پنجاب کی 55تحصےلوں مےںنہاےت شفاف طرےقے سے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے ٹھےکے اس سال کے آخر تک دےئے جاچکے ہوں گے اور اگلے سال اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا تو جنوبی پنجاب کے عوام کو صاف پانی ملے گا۔جنوبی پنجاب کے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کےلئے 15ارب روپے رکھے گئے ہےں۔انہوںنے کہاکہ ڈےرہ غازی خان مےں دانش سکول بن چکا ہے جبکہ اس کی تحصےل تونسہ مےں دانش سکول کی تعمےر کا آغاز ہوچکا ہے۔دانش سکول تعلےم کے ایسے دانش کدے ہےں جہاں غرےب ترےن گھرانوں کے بچوں کواعلی تعلےم مفت دی جارہی ہے۔ جن بےواو¿ں کے بچوں اوربے سہارا ےتےموںپر اےچی سن کالج جےسے تعلےمی اداروں کے دروازے بند تھے، دانش سکولوں نے ان بچوں کے لئے معےاری تعلےم کے دروازے کھول دےئے ہےں جس طرح بے سہارا اورےتےم بچوں کا داخلہ ایچی سن کالج جیسے معروف تعلےمی اداروں مےں بندہے ،اسی طرح امےروں کے بچے دانش سکولوں مےں داخلہ نہیں لے سکتے-انہوںنے کہاکہ ڈےرہ غازی خان کے عوام نے اتنی بڑی تعداد مےں جلسہ گاہ مےں آکر مےری تھکاوٹ اتار دی ہے اور مجھے ےقےن ہے کہ 2018ءکے انتخابات مےں ڈی جی خان پاکستان مسلم لےگ(ن) کا قلعہ ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے عوام نے مسلم لےگ(ن) کو اےک بار پھر خدمت کا موقع دےا تو ہم ڈی جی خان،مظفرگڑھ اورجنوبی پنجاب کے دےگر شہروں کو لاہور کے برابر لانے کےلئے دن رات اےک کردےںگے۔وزےراعلیٰ نے ڈےرہ غازی خان مےں ترقےاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتظامےہ اورپولےس لوکل گورنمنٹ کا ساتھ دےں اورترقےاتی منصوبوں کی تکمےل مےں ان کی بھر پور معاونت کرےں اگر انہوں نے اےسا نہ کےا تو خمےازہ بھی بھگتنا پڑے گاکےونکہ ےہ لوگ عوام کے منتخب نمائندے ہےں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے کم ترقی ےافتہ علاقوں مےں ترقےاتی منصوبو ں کا جال بچھا دےا ہے ۔ خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام نے دےہی زندگی مےں انقلاب بر پا کرےا ہے ۔پاکستان کی تارےخ کا ےہ عظےم الشان منصوبہ ہے ، جس کی کوئی اورمثال موجود نہےں ۔بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر گڑھ میں بھی مظفر گڑھ -ڈیرہ غازی خان دورویہ سڑک کے منصوبے کے آغاز تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا اور وزیراعلی نے فےصل سٹےڈےم مظفرگڑھ مےں اےک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو دن رات کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہےں وہ جھوٹ بولتے ہےں کےونکہ انہوںنے اپنے صوبے مےں اےک دھےلے کا بھی کام نہےں کےاہے ۔جو جھوٹ بولتے ہےں،کرپشن کرتے ہےںاورپاکستان کو قائد ؒو اقبالؒ کاپاکستان نہےں بننے دےنا چاہتے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی مخالفت کرتے ہےں ،آپ نے ان کامقابلہ کرنا ہے،ان کے ساتھ لڑنا ہے اورانہےں ان کے مذموم ارادوں مےں ناکام بنانا ہے۔ہمےں ڈےنگی برادران کا طعنہ دےنے والے کے اپنے صوبے کو جب اس وباءنے لپٹ مےں لےاہے تو وہ اپنے عوام کی مدد کرنے کی بجائے سےرو سےاحت کےلئے پہاڑوں پر چڑ ھ گئے ۔جب ہم نے پنجاب سے ڈاکٹروں کی ٹےم بھجوائی اور موبائل ہسپتال روانہ کےا تو خان صاحب نے اسے بھی کام نہ کرنے دےا۔ہم نے پنجاب سے ڈےنگی کے خاتمے کےلئے دن رات اےک کےا اورہماری محنت رنگ لائی اورصوبے سے اس وباءکا خاتمہ ہوا۔مےری عوام سے اپےل ہے کہ جب ےہ لوگ آپ سے آئندہ ا لیکشن میں ووٹ مانگنے آئےں تو انہےں آئےنہ ضروری دکھائےں۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ محمد نوازشرےف کی قےادت میں پاکستان مسلم لےگ(ن) نے 2013ءکے انتخابات مےں عوام سے جو وعدے کےے تھے انہےں پورا کےا ہے ۔ان مےں سب سے بڑا وعدہ ملک سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا تھا۔اگر عوام نے مسلم لےگ(ن) کو اےک بار پھر خدمت کا موقع دےا تو اسی زورو شور سے ترقی کا سفر جاری رکھےں گے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 15سال سے جاری توانائی بحران نے ملک کی صنعت ،زراعت اور دےگر شعبوں کو بے پناہ نقصان پہنچاےاہے ۔ ہماری توانائی بحران کے خاتمے کےلئے شب و روز کی کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔دےہاتوں اورشہرو ں مےں ہمےشہ کے لئے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا وقت آگےاہے۔سابق حکمرانوں نے توانائی بحران کے خاتمے پر توجہ دےنے کی بجائے لوٹ مار کی اوررےنٹل پاور پراجےکٹ کے نام پر کرپشن کی ،نندی پورپاور پراجےکٹ کو روک کر غرےب قوم کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاےا۔ گزشتہ حکومت نے کبھی رینٹل پاور کے نام پر لوٹ مار کی او رکبھی نندی پور پراجیکٹ میں 5برس کی تاخیر کی گئی ،اس طرح پاکستان کو ترقی کے سفر سے دور کیا گیا-پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے اور2010ءکے سیلاب میں جنوبی پنجاب کا کوئی ا یسا کونہ نہ تھا جہاں میں نہ گیا ہوں-انہوںنے کہاکہ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے سا تھ مٹی ہوتا پڑتا ہے -دن رات جھوٹ بولنے والوں نے اپنے صوبے میں دھیلے کا کام نہیں کیا-ڈینگی آیا تو خان صاحب پہاڑوں پر چڑھ گئے -70برس کے دوران وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہی حکومت ہے جس نے جنوبی پنجاب کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شفافیت اور معیار کے ساتھ مکمل کئے ہیں-انہوںنے کہاکہ جب تک جان میں جان ہے میں دن رات آپ کی خدمت کرتا رہوں گا-پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کےلئے سنجےدگی سے کام کےا۔ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کے کول پاور پلانٹ ،جھنگ ،بھکی اوربلوکی گےس پاورپراجےکٹس کی تکمےل سے بجلی کی پےداوار شروع ہوچکی ہے۔حکومتی اقدامات کے باعث دےہاتوں اورشہروں سے لوڈشےڈنگ کا خاتمہ کسی معجزے سے کم نہےں ہے۔ےہ اللہ تعالیٰ کا خاص انعام ہے اور اس سال کے آخر مےں بجلی کی لوڈ شےڈنگ ہمےشہ کےلئے دفن ہوجائے گی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگااورملک تےزی سے آگے بڑھے گا۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے ےہ بڑی خوشخبر ی ہے کہ ڈی جی خان ،مظفرگڑھ دوروےہ سڑک کا سنگ بنےاد رکھ دےاگےا ہے۔55کلومےٹر طوےل ےہ دوروےہ اعلی معےار کی سڑک اگلے سال30جون تک مکمل ہوگی اور اس سڑک کا معیار موٹروے جیسا ہوگا۔ےہ مےں لفاظی سے کام نہےں لے رہا ،آپ مجھے2010ءکے سےلاب کے حوالے سے اچھی طرح جانتے ہےں۔میں جو بات کرتا ہوں، اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔جنوبی پنجاب مےں اربوں روپے کے منصوبے لگ رہے ہےں ۔لودھراں ،خانےوال روڈ کے تعمےر کے منصوبے پر 23ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں اور ےہ منصوبہ اگلے سال مکمل ہوگا۔ترک حکومت نے 60بستروں پر مشتمل رجب طےب اردوان ہسپتال بناےا۔ پنجاب حکومت نے پہلے اس ہسپتال کو 120 بستروں تک بڑھایا اوراب پنجاب حکومت اس ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کررہی ہے -انشاءاللہ اس سال 25دسمبر تک اس ہسپتال کا توسیعی منصوبہ چالوہوجائے گااورجنوبی پنجاب کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کر دے گااوراس ہسپتال مےں علاقے کے عوام کو شاندار علاج معالجہ مےسر آئے گا۔ملک کی 70سالہ تارےخ مےں کونسا اےسا موقع آےا جب کسی نے جنوبی پنجاب مےں اربو ں روپے کی لاگت سے ترقےاتی منصوبے شفافےت اوراعلی معےار کے بنائے ہوں۔ےہ اعزاز اللہ تعالیٰ نے پاکستان مسلم لےگ(ن) کوہی عطا کےا ہے۔انہوںنے کہا کہ پورے پنجاب مےں سڑکوں کا جال بچھاےا جا رہا ہے۔اس سال کے آخر تک خادم پنجاب دےہی روڈز پروگرام کے تحت دےہی سڑکوں کی تعمےر و بحالی پر 85ارب روپے خرچ کےے جاچکے ہوں گے اوراس پروگرام نے دےہاتی زندگی مےں انقلاب بر پا کردیاہے اوراب دےہی آبادی کو ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی بجائے اسفالٹ سڑکیںمیسر ہیں اوراےسی شاندارسڑکوں کی پورے ملک مےں کوئی اورمثال نہےں۔ےہ سب محنت ،امانت اوردےانت کانتیجہ ہے۔انہوںنے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے بھر پور تعاون سے کسانوں کو سستی کھاد دی گئی اورےہ ملک کی 70سالہ تارےخ کا پہلا موقع ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے مل رہے ہےں ۔دےکھتی آنکھ نے کبھی اےسا منظر پہلے نہےں دےکھا تھا۔اب تک پونے دو لاکھ چھوٹے کسانوں کو چار ارب روپے کے بلاسود قرضے دےئے جاچکے ہےں ۔ انہوںنے کہا کہ 2010ءکے سےلاب مےںاپنی ناسازی طبع کے باوجودوےگن مےںلےٹ کر اپنے سےلاب مےںگھرے بہن بھائےوں کے پاس پہنچا۔مےں ہر سےلاب زدہ علاقے مےں گےااورمصےبت مےں پھنسے ہوئے اپنے عوام کی بھر پور مددکی۔ انہوںنے کہاکہ مےں اس وقت تک چےن سے نہےں بےٹھوں گا جب تک مظفر گڑھ ،ڈی جی خان،بہاولپور ،ملتان،خانےوال اورجنوبی پنجاب کے دےگر شہروں کو لاہور، سےالکوٹ اورگوجرانوالہ کا ہم پلہ نہ بنادوںاور یہ میری زندگی کا مشن ہے۔انہوںنے کہاکہ ملتان مےں مےٹروبس سروس عوام کو معےاری سفری سہولتےں فراہم کررہی ہے ۔انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب مظفر گڑھ مےں بھی مےٹروبس چلے گی۔ وزےراعلیٰ نے مظفرگڑھ سے ہےڈ پنجندتک 90کلو مےٹر طویل سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیاجبکہ مظفرگڑھ مےں بہاوالدےن ذکرےاےونےورسٹی کا کےمپس بنانے کا بھی اعلان کےا۔انہوںنے کہاکہ مظفرگڑھ سے ہےڈ پنجند تک سڑک کی تعمےر کےلئے اس سال کچھ فنڈ دئےے جائیں گے اور اگر اگلے برس عوام نے ہمیں اپنی خدمت کے لئے دوبارہ منتخب کیا تو اس منصوبے کو مزید فنڈز دے کر مکمل کریں گے-انہوںنے کہاکہ صاف پانی ہر ماں،ہر بےٹی،ہر بےٹے،ہر بھائی،ہر بہن اورہر شہری کا بنےادی حق ہے اور ہم نے ےہ حق انہےں دےنے کے لئے صاف پانی کا اےک بڑا پروگرام بناےا ہے۔صاف پانی کی فراہمی پورے پاکستان کا چےلنج ہے تاہم ہم نے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کردےا ہے اوراس سال اس پروگرام پر عملدر آمد کےلئے15ارب روپے رکھے گئے ہےں ۔اس منصوبے کی تکمےل سے پنجاب کے ہر شہری کو صاف پانی ملے گا،بےماریاں ختم ہوگی اور صحت مند معاشرہ تشکےل پائے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان غرےب ملک ہے لےکن ےہ کب تک غرےب رہے گا،ہمےں اسے ملکرمعاشی قوت بنانا ہے ۔جو ممالک ہم سے ترقی مےں پےچھے تھے وہ آگے نکل گئے ہےں۔بھارت ہمےں آنکھےں دکھاتا ہے اسے اس بات کو سامنے رکھنا چاہےے پاکستان اےک نےوکلےئر طاقت ہے اورہماری جری اوربہادر فوج ہےں،جو دشمن کو منہ توڑ جواب دےنے کی پوری صلاحےت رکھتی ہےں۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے پاکستان کو عظےم سے عظےم تر ملک بنانا ہے اورےہ مقصد محنت ،عزم ،امانت اوردےانت جےسے سنہری اصولوں کو اپنا کر حاصل کےا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی فورس پنجاب کے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے شہید جاوید اقبال کی ملک و قوم کیلئے عظیم قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور شہید کی اہلیہ کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کی اہلیہ اور بچوں کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دینے کا اعلان کیا جبکہ گھر کے علاوہ شہید کی فیملی کو 7 مرلے کا پلاٹ بھی دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل کے بچے کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جبکہ شہید کے اہلخانہ کی دیکھ بھال اور ٹرانسپورٹ کیلئے ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا اور شہید کی مدت ملازمت پوری ہونے تک اہلیہ کو پوری تنخواہ ملتی رہے گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو مفت طبی سہولتیں ملیں گی اور شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ کے غم اور نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا، تاہم آپ اور آپ کے خاندان کی کفالت کی ذمہ داری ہماری ہے جو ہر صورت پوری کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس پنجاب نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی روشن مثالیں قائم کی ہیں اور کانسٹیبل جاوید اقبال کی شہادت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کی روسے شہید زندہ ہوتے ہیں اورشہید پوری قوم کے محسن ہیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تاریخ کانسٹیبل جاوید اقبال جیسے شہداءکی عظیم قربانیوں کو یاد رکھے گی اور مورخ شہداءکے نام دہشت گردی کےخلاف جنگ کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھے گا۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے اور ملک کا استحکام بھی شہیدوں کا مرہون منت ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید کانسٹیبل جاوید اقبال کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ واضح رہے کہ انسداددہشت گردی فورس پنجاب کے کانسٹیبل جاوید اقبال کو تحصیل تونسہ شریف میں دہشت گردوں نے 31 اگست کو ڈیوٹی سے گھر واپس آتے ہوئے راستے میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ شہید کانسٹیبل جاوید اقبال نے دہشت گردوں کےخلاف اہم معلومات اکٹھی کیں جس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کئے گئے اور 7 دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا اور متعدد گرفتار کئے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریفنے آج جنوبی پنجاب کے 2اہم اضلاع ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں بڑے جلسوں سے خطاب کیا-یہ جلسے ڈیرہ غازی خان او رمظفر گڑھ کی تاریخ کے بڑے جلسوں میں شمار ہوتے ہیں اور دونوں جلسوں میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی-ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کے جلسوں کے دوران مقررین نے اپنی تقاریر میں وزیراعلی شہبازشریف کے 2010ءکے سیلاب کے دوران جنوبی پنجاب کے عوام کے ساتھ دن رات وقت گزارنے اور ان کی بھر پور مدد کا ذکر کیا اور کہاکہ آج بھی جنوبی پنجاب کے عوام آپ کے ساتھ دلی لگاﺅ رکھتے ہیں او رآپ سے محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان جلسوں میں بہت بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے ہیں-وزیراعلی نے دونوں جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا او رکہاکہ آپ کا جوش وخروش اور جذبہ دیکھ کر میری تھکن دور ہوگئی ہے او ر میں ڈیرہ غازی خان مظفر گڑھ او رجنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کو لاہور ، گوجرانوالہ کی طرح ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا-وزیراعلی نے پشاور میں ڈینگی کی وبا کے مشکل وقت میں اپنے صوبے کے عوام کو تنہا چھوڑنے پر عمران نیازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ ڈینگی کی وباءلاہور میں بھی آئی تھی لیکن ہم نے ایک ٹیم کے طور پر اس کا مقابلہ کیا اور اس پر قابو پایا لیکن پشاور میں ڈینگی کی وباءآئی تو خان صاحب عوام کا ساتھ دینے کی بجائے پہاڑوں پر چڑھ گئے ،جس پر جلسہ گاہ میں موجود لوگوں نے” شیم شیم “کے نعرے لگائے-وزیراعلی کا ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں شاندار استقبال کیا گیا اور جلسہ گاہوں میں موجود مسلم لیگ(ن) کے کارکن اور عوام” دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا ، شیر آیا“ اور شہبازشریف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain