تازہ تر ین

چونکا دینے والی خبر ،متحدہ پاکسان اور تحریک انصاف میں معاملات طے،قومی اسمبلی میں کیا ہونے والا ہے،دیکھئے خبر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملات طئے پا گئے ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے حیدر آباد میں جلسہ عام اور کراچی کے دورے کے دوران ایم کیو ایم پاکستان اور الطاف حسین پر کسی بھی قسم کی تنقید کرنے سے گریز کیا، جس پر خود پی ٹی آئی سندھ کے رہنما بھی حیرت زدہ ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے مابین گذشتہ چھ ماہ سے اس سلسلے میں رابطہ تھا، تاہم 11اگست2017کو نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو اسیم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی قیادت میں وفد کی ملاقات اور وزیراعظم کی جانب سے بند دفاتر کھولنے کے معاملے میں حکومت سندھ سے رجوع کرنے کا مشورہ دینے کے بعد پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں اور بالآخر معاملات طئے پا چکے ہیں، تاہم ان ملاقاتوں کو انتہائی خفیہ رکھا گیا اور پیپلز پارٹی سمیت کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں جب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے معاملات طئے پانے کی بات کی تو پیپلز پارٹی کے حلقوں میں بھونچال آگیا اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے مفاھمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا اوراس پر واضع کردیا کہ اگر وہ اپوزیشن لیڈر نہ رہے تو نگران حکومت کے قیام کے وقت ان کی اہمیت نہ صرف ختم ہو کر رہ جائے گی، بلکہ انہیں آنے والے وقت میں سیاسی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے ایم کیو ایم پاکستان کو مطلوبہ فنڈز کے علاوہ ان کے دیگر مطالبات جن میں واٹر بورڈ، کے بی سی اے سمیت دیگر اداروں کے اختیارات کی منتقلی کا بھی یقین دلایا ہے، مگر ذرائع نے بتایا کہ اب پی ٹی آئی کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے معاملات طئے پا چکے ہیں اور محرم کے بعد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا معاملہ مکمل ہو جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain