لندن (اے پی پی) کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا۔ اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کوچ سٹورٹ لا نے اپنے بیان میں بتایا کہ گیل کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے تاہم اس وقت ان کی تیسرے میچ میں شرکت کے بارے کچھ نہیں کہا جا سکتا، ڈاکٹرز باقاعدگی سے ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں اور مجھے پوری امید ہے کہ گیل جلد ہی سو فیصد فٹ ہو جائیں گے اور سیریز کے بقیہ تمام میچز میں ٹیم کو دستیاب ہوں
