ابو ظہبی: سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ابو ظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا کے 419 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ تیسرے روز گرین شرٹس نے دو وکٹ کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔ اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، شان مسعود نے 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے اور سمیع اسلم نے 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ شان مسعود کو ہیراتھ نے کلین بولڈ کیا جب کہ پریرا کی بال پر سمیع اسلم ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اب اظہر علی اور اسد شفیق کی بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔