
Monthly Archives: September 2017


بنگلا دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پر حملہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پرحملہ، پتھر لگنے سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام سٹیڈیم سے واپسی پر بنگلہ دیش میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی بس پر نامعلوم افراد کی جانب سے پتھرائو کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم واقعہ میں کوئی بھی کھلاڑی زخمی نہیں ہوا۔ سٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پرپتھر مارنے کے باعث پیش آیااورمقامی اتھارٹیز کےساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں،انتظامیہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈکے مطابق بس کی کھڑکی ٹو ٹنے کا واقعہ گزشتہ شام سٹیڈیم سے ہوٹل واپسی پر پیش آیا۔ واقعہ کے بعد ہوٹل سے گرائونڈ تک کے روٹ کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی بورڈ نے سکیورٹی اقدامات پر بنگلہ دیشی اتھارٹیز کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں، وزیرخارجہ
اسلام آباد: وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں جاری پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ہم مسلسل کہہ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا حل فوجی طاقت سے نہیں بلکہ مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور اب افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے مذاکرات کی بات پاکستان کےمؤقف کی حمایت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ ہرسطح پراٹھانا ہوگا اور پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بارے خوفناک خبر۔۔۔
لاہور: پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 296 کا دوران لینڈنگ ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے پرواز کو بحفاظت اتار لیا۔ابوظہبی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 296 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق پرواز کی لینڈنگ کے دوران ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا اور فضا میں ہی جہاز کے انجن کا کور بھی کھل گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے جہاز کو زمین پر لینڈ کروا دیا۔جہاز کے ہائیڈرولک سسٹم کے خراب ہونے اور فضا میں ہی انجن کور کے کھلنے کی خبر سن کر مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جب کہ لینڈنگ کے دوران جہاز کے زمین پر ٹکرانے سے مسافروں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا اور چیخ و پکار شروع کردی۔ترجمان کے مطابق لینڈنگ کے بعد جہاز رن وے پر ہی رک گیا جس کے باعث 30 منٹ تک رن وے بند رکھا گیا اور جدید مشینری کی مدد سے جہاز کو رن وے ہٹایا گیا جب کہ جہاز ٹھیک کرنے کے لئے پی آئی اے نے کراچی سے ماہرین کی ٹیم طلب کرلی ہے۔

نواز شریف،حسن ،حسین،مریم اور اسحاق ڈار بارے بڑی خبر،نیب کا اہم اقدام
لاہور‘ روالپنڈی (آئی اےن پی) شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز منظوری دیے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بجھوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد 7 ستمبر کو دائر کر دیے جائیں گے۔

نواز شریف کی وطن واپسی۔۔ تمام افواہیں دم توڑ گئیں
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 8 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، جس کے بعد انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ (ن) لیگ کے سربراہ وطن واپسی پر رائے ونڈ جاتی عمرہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی سربراہی کریں گے، جس میں اہم لیگی رہنما شریک ہوں گے اور آئندہ انتخابات کے سلسلے میں جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور عوامی رابطہ مہم کے لیے شیڈول طے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پہلے مرحلے میں ایبٹ آباد، جنوبی پنجاب اور کراچی میں جلسے جلوسوں سے خطاب کریں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں پنجاب میں جلسے کریں گے۔

نواز شریف کی ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں متحدہ لندن کے اہم رہنماﺅں نے نوازشریف سے خفیہ ملاقات کی ہے، پاکستان کیخلاف گھناﺅنی سازش ہو رہی ہے۔ یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کی۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بندوں نے عدالت عظمیٰ سے نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف سے خفیہ میٹنگ کی ہے۔ کراچی کا امن تباہ کرنا اس کا ایجنڈا تھا۔

سینکڑوں مسلمان خواتین،بچوں کا قتل عام, پاکستان،ترکی کا بڑا اعلان
ینگون، لندن، ڈھاکہ، انقرہ، ریاض، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) برمی افواج اور بدھ مت کے شدت پسندوں سے تنگ آکر بنگلہ دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے شیطانی کھیل پر سوشل میڈیا پر بھی کڑی تنقید جاری ہے، آنگ سانگ سوچی سے نوبل انعام واپس لینے اور ان کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا، ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے سربراہ فل رابرٹسن نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے مسلم آبادی کی تباہی ظاہر ہے جو خود ہماری توقعات سے بھی بڑھ کر ہے،اب تک ہم نے17 ایسے مقامات دریافت کئے ہیں جہاں آگ لگائی گئی ہے لیکن ضرورت ہے کہ فوری طور پر وہاں لوگوں کو بھیج کر صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ پاکستان نے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی خبروں کی تحقیقات کرائے۔ ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ا±ن کی جبری نقل مکانی پر گہری تشویش ظاہر کی۔پاکستان نے قتل عام کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے اور روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملک کی 20بڑی دینی جماعتوں کے رہنماﺅں میںکل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمد الیاس چنیوٹی )ایم پی اے (مسلم لیگ )ن(علماءومشائخ ونگ کے چیئرمین پیر سید ولی اﷲ شاہ جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ملی مسلم لیگ کے رہنما مولانا امیر حمزہ ، تحریک ملت جعفریہ کے علامہ ساجد نقوی ، جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد ، جے یو پی کے پیر جمشید احمدنورانی ، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر ، جمعیت اہلحدیث کے شیخ محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا محمدحنیف حقانی ملی یکجہتی کونسل کے حافظ شعیب الرحمن مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ سنی علماءفورم کے علامہ اصغر عارف چشتی مجلس احرار اسلام کے مولانا محمد یوسف احرار اتحاد علماءکونسل کے مفتی عاشق حسین تحریک حرمت رسول کے علی عمران شاہین جمعیت مشائخ کے پیر سید منور حسین جماعتی تحریک ناموس رسالت کے مولانامحمد اسلم ندیم اور کل مسالک علماءتحفظ ختم نبوت فورم کے مہر اظہر حسین وینس نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںبرما میں مسلمانوں کے قتل ِ عام کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ برما میں نہتے و مظلوم مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے لیکن دنیا مجرمانہ خاموش تماشائی کردار ادا کررہی ہے۔ میانمار میں جان بچا کر بنگلہ دیش پہنچنے والے افراد کی تعداد 80ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ایک بار پھر شدت آچکی ہے ¾ بچوں اور خواتین سمیت روزانہ درجنوں مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ نسل کشی کا یہ کھیل امن کی نوبل انعام یافتہ حکمران آنگ سانگ سوچی کی نگرانی میں جاری ہے ۔آنگ سان سوچی کی سرکاری فوج کے ساتھ بودھسٹ ملیشیاز بھی میانمار کے مسلمانوں کو گھروں پر حملوں اور جلانے میں مصروف ہیں ۔جو لوگ ان حملوں سے بچ کر پناہ کی تلاش میں خلیج بنگال عبور کر کے بنگلہ دیش کی طرف جارہے ہیں مگر کئی ایسی کشتیاں بھی تھیں ، جن کے نصیب میں کنارا ہی نہ تھا ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جن کی لاشوں کو دریا کنارے ہی اجتماعی قبروں میں دفن کیا جارہا ہے ۔یو این ایچ سی آر کے مطابق گزشتہ چند روز میں75 ہزار روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش کے ریلیف کیمپوں میں پہنچے جہاں غذا اور رہائش کی صورتحال انتہائی ابتر ہے ۔ سعودی عرب نے میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کیلئے قرارداد لانے کا اعلان کیا ہے۔قرارداد میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی جائے گی اور مطالبہ کیا جائے گا کہ روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لیا جائے۔سعودی عرب کے اقوام متحدہ کے مشن نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے مسائل کے حل کی خاطر اور بے بسی کے خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ سعودی عرب نے سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے پر وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے جس کے بعد اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری نے روہنگیا حکومت کی مذمت کی ہے۔ ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو ’نسل کشی‘ قرار دے دیا ہے۔ میانمار میں گزشتہ ہفتے سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق روہنگیا برادری سے ہے۔ اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایردوآن نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ اس کمیونٹی کے افراد کو یوں ہلاک کرنا ’نسل کشی‘ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو اس نسل کشی کو نظر انداز کر رہا ہے، وہ اس عمل میں شامل ہے۔ میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ راکھین میں ’دہشت گردوں‘ کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔ ترک وزیرخارجہ نے کہاہے کہ میانمار سے بھاگ کر آنیوالے مسلمانوں کے لیے بنگلہ دیش اپنے بنددروازے کھول دے تو وہ تمام اخراجات پورے کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ترک صدر نے روہنگیا میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے لیا اور ہم نے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم کو متحرک کیا ہے ، اسی مسئلے پر ایک کانفرنس کا انعقاد بھی کیاجائے گا، ہم اس مسئلے کا فیصلہ کن حل چاہتے ہیں، برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم روکنے کے لیے ترک حکومت نے اپنا نقطہ نظر واضح کردیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے برما کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ جو مغربی معاشرہ جانوروں کے حقوق اوراحترام کا علمبردار بنا ہوا ہے، اس نے برما اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک خاص طور سے انڈو نیشیا، ملائیشیا، پاکستان، ایران اور ترکی کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھائیں اور میانمار حکومت کے مجرمانہ کردار کے خلاف رائے عامہ منظم کرنے کیلئے اپنے اثر و رسوخ استعمال کریں۔ پوپ فرانسس نے روہنگیا میں مسلمانوں پر ظلم و ستم اور ان کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو روہنگیا سے باہر نکال کر پھینک دیا گیا ہے،انہیں ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں دھکیل دیا گیا ہے لیکن وہ سب اچھے اور امن پسند لوگ ہیں،وہ ہمارے بھائی ہیں۔ برطانیہ نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ختم کرانے کے لیے ا?نگ سان سوچی سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں پرمظالم سے میانمارکی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میانمارمیں ایک ہفتے کی جھڑپوں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور اٹھاون ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار کی فوج اور بدھ مت انتہاپسندوں نے مسلمانوں کے کئی گاﺅں جلادئیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی اسمبلی میں باضابطہ طور پر تحریک التواءجمع کرادی، تحریک انصاف نے برما میں مسلمانوں پر سنگین ظلم وستم پر فوری بحث کا مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رخائن کے روہنگیا کے مسلمانوں کو بروقت میڈیکل سہولت اور اشیاءخورد نوش کی سہولت فراہم نہ کی تو ہلاکتوں میں لاکھوں کا اضافہ ہوسکتا ہے، تنظیم کے بیان کے مطابق برما کے7 لاکھ سے زائد افراد مختلف علاقوں میں گھروںسے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

سی پیک بارے مایہ ناز سائنسدان کا اہم بیان ،سستی بجلی کا آسان حل بھی بتا دیا
اسلام آباد (این این آئی)معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان کے کوئلے کے ذخائر کو سستی بجلی بنانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اور اس میں کوجود کوئلے کے ذخائر کو استعمال کرتے ہوئے سستی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ گفتگو کردوران انہوں نے تھر کوئلے کے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی پر ضرورت بھی زور دیا۔ثمر مبارک نے مذید کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بہت سے توانائی کے منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے جلد مکمل کر لئے جائیں گے۔

شمالی کوریا اور پاکستانی ایٹمی پروگرام بارے ڈاکٹر قدیر کا سنسنی خیز انکشاف
لاہور (خبر نگار) محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدےر خان نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے مضبوط اور خوشحال پاکستان ہر شہری کا خواب ہے اس کی تعبیر کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘قیام پاکستان کیلئے ہمارے اسلاف نے انتھک جدوجہد اور کوششیں کی ہیں‘ ہم اسلاف کی کاوشوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے۔‘پاکستان لاکھوں شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے اور یہی وہ خطہ ہے جہاں سے میر عرب کو ٹھنڈی ہوا آتی تھی یہ وطن ہمارا ایمان ہے۔اپنے اےک انٹر وےو مےں ڈاکٹر عبد القدےر خان نے کہا کہ ملک کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں ہے۔ وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا پرامن پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہونیوالا ہے عالم اسلام کی قیادت عنقریب پاکستان کے ہاتھوں میں ہو گی۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی کے میدان میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے اورچین اور روس اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ روس اور چین نے ویتنام اور امریکہ کی جنگ میں بھی ویتنام کا ساتھ دیا تھا اور اب وہ شمالی کوریا کو بھی کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ اگر یہ سوال کیا جائے کہ کیا شمالی کوریا جوہری ٹیکنالوجی بنا سکتا ہے یا نہیں تو ہاں وہ بنا سکتے ہیں اور اس کا اندازہ انھیں شمالی کوریا اور پاکستان کے درمیان میزائیل پروگرام کے حوالے سے رابطوں کے دوران ان کے ماہرین سے ملاقاتیں اور کام کرنے سے ہوا۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے بقول جوہری ٹیکنالوجی میں شمالی کوریا پاکستان سے بہت آگے ہے۔ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے بتایا کہ میزائل پروگرام کے حوالے سے ان کا شمالی کوریا دو مرتبہ آنا جانا ہوا ان کی ٹیکنالوجی پاکستان سے بہت بہتر ہے وہاں کے ماہرین بہت سمجھدار ہیں اور زیادہ تر روس سے تعلیم یافتہ ہیں۔تاہم وہ اس امکان کو رد کرتے ہیں کہ شمالی کوریا نے کبھی پاکستان کی ٹیکنالوجی اور علم سے کوئی فائدہ اٹھایا ہو گا۔’سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کی مجموعی ٹیکنالوجی ہماری ٹیکنالوجی سے بہت بہتر ہے۔ ہماری ٹیکنالوجی تو وہی پرانی ہے جو امریکیوں نے کی تھی عام ٹیکنالوجی، ہم نے کبھی نہ ان کی فکیلٹی دیکھی اور نہ ہی اس معاملے پر بات کی، ہم ان کے ساتھ میزائل کے پروگرام کرتے تھے جو سب کو پتہ ہے اور پاکستانی حکومت نے خود اعلان کیا کہ ہمارا ان سے رابطہ تھا۔’خیال رہے کہ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ایک ایسے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایک ایٹمی بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔