لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آج وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان ،صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی نے انکا شاندار استقبال کیا۔

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آج وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنان ،صوبائی وزرائ، ارکان اسمبلی نے انکا شاندار استقبال کیا۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں بھاری تنخواہوں پر بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے ممبر لیگل پی آئی اے ناصر میر کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے کے بڑے عہدوں پر خلاف ضابطہ اور میرٹ ک ونظرانداز کرکے بھرتیاں کی گئیں، چیف کمرشل آفیسر بلال شیخ کو کنٹریکٹ پر 20 لاکھ تنخواہ جبکہ مستقل افسر کو محض دو لاکھ روپے تنخواہ فراہم کی جا رہی ہے، پی آئی اے کے ہیومن ریسورس کا شعبہ موجود ہونے کے باوجود راحیل کو کنٹریکٹ پر پندرہ لاکھ تنخواہ دی جا رہی ہے، ڈائریکٹر ویجی لینس کی اسامی تخلیق کرکے دس لاکھ تنخواہ پر کنٹریکٹ بھرتی کی گئی، لیگل ڈیپارٹمنٹ کی موجودگی کے باوجود کنٹریکٹ پر پندرہ لاکھ تنخواہ پر ایڈوائزر رکھا گیا ہے، انہوں نے استدعا کی کہ بھاری تنخواہوں پر خلاف قانون بھرتیاں کالعدم قرار دی جائیں۔
سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر ٹی وی سکھر کے بیورو چیف کو دھمکیاں دے دیں، زمینوں پر قبضے سے متعلق سوال پر بولے کہ قبر کیلئے زمین چاہئے تو میں دوں گا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بیورو چیف کو ایک بار پھر دھمکی دیدی، زمینوں پر قبضے سے متعلق سوال خورشید شاہ کو برا لگ گیا، عوامی نمائندے نے کہا کہ قبر کیلئے زمین چاہئے تو بتا، قبر کیلئے زمین میں دوں گا۔ انہوں نے مزید بولا کہ مجھے پتہ ہے کہ میری زمین پر آپ کی نظریں ہیں، قبضے کون کر رہا ہے مجھے نہیں پتہ۔
بیروت(خصوصی رپورٹ)خلیجی ممالک میںموسم گرما کے دوران شدید گرمی سے مزدوروں کو بچانے کےلئے ٹورنٹو یونیورسٹی کے پاکستانی نژاد طالب علم نے ہالینڈ کی ایک کمپنی کے ساتھ مل کر خصوصی ٹھنڈالباس تیار کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی کے دیگر حصوں میں موسم گرما کے دوران درجہ حرارت 45سے تجاوز کرجاتا ہےاور ساتھ ہی ہوا میں بدترین نمی سے ماحول مزید گرم ہوجاتا ہے، ایسی گرمی میں غیر ملکی مزدوروں کےلئے کام تقریبا ناقابل برداشت اور اکثر موت کا سبب بن جاتاہے تاہم 20سالہ آدم شیخ کی ٹیم نے ایک ایسا ٹھنڈا لباس تیار کرلیا ہے جو موسم گرما میںانسانی زندگیوں کی حفاظت کرسکتاہے۔ مذکورہ لباس کو ایک منٹ تک ٹھنڈے پانی میں رکھ کر اچھی طرح نچوڑ کر مزدور کو پہنایا جا سکتا ہے ، اس طرح مذکورہ لباس مزدور کے جسم پر اسپنج کی طرح کام کریگا اور گھنٹوں تک ٹھنڈک فراہم کرتا رہے گا، مذکورہ لباس20ڈالرز (تقریبا2ہزار100روپے) میں خریدا جاسکتا ہے۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) خواجہ سراءسول سوسائٹی کی صدر نیلی رانا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ مردم شماری کی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں، لاہور میں 25 ہزار سے زائد خواجہ سراءہیں جبکہ حکومت نے پوری ملک میں خواجہ سراﺅں کی تعداد 10 ہزار بتائی ہے۔ مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواجہ سراﺅں کی مردم شماری دوبارہ سے کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں خواجہ سرا جنت علی، عاشی جان، نازیہ علی اور ایڈووکیٹ صباحت رضوی و دیگر رہنماﺅں نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری تعداد پورے ملک میں ظاہر کی گئی ہے اس سے زیادہ تو لاہور شہر میں موجود ہے۔ یہ مردم شماری یکطرفہ کی گئی ہے ہم اس کو نہیں مانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ میں خواجہ سراﺅں کے حقوق کیلئے جو بل پیش کیا گیا ہے وہ خوش آئند ہے۔ ہم فرحت اللہ بابر ، روبینہ جمیل اور بابر اعوان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے یہ بل سینٹ میں پیش کیا ہے۔ اس بل میں جو اہم باتیں شامل کی گئی ہے وہ یہ ہیں کہ خواجہ سراﺅں کو جائیداد میں برابر کا حصہ دیا جائے۔ سرکاری نوکریوں اوراسمبلیوں میں تین فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے۔ خواجہ سراﺅں کی وجود کو حکومتی سطح پر تسلیم کیا جائے ۔ اگر کسی خواجہ سرا سے زیادتی ہوتی ہے تو ملزم کو ریپ کی سزا دی جائے۔
.
اسلام آباد (نعےم جدون)سابق وزےر اعظم نواز شرےف اورچوہدری نثار علی خان کے درمےان اعتماد کی فضاءبحال پارٹی امور مےں بھی چوہدری نثار کو اہم ذمہ دارےاں سونپنی جارہی ہےں ۔پےر کو پنجاب ہاﺅس مےں دونوں رہنماﺅں کے درمےان ہونے والی ون ٹو ون ملاقات مےں دونوں طرف سے ملاقات کا آغاز تحفظات اور گلے شکوں پر ہوا تاہم اس کا اختتام گرم جوشی پر مشتمل جزبات پر ہوا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شرےف اور چوہدری نثار کے درمےان ملاقات پارٹی کے مستقبل کےلئے بھی بڑی اہمےت کا حامل ہے کےونکہ چوہدری نثارکے تحفظات جو کہ پارٹی امور اور خامےوں سے متعلق تھے اس پر نواز شرےف نے بھر پور توجہ دےنے پر اتفاق کےا ہے ۔ملاقات مےں چوہدری نثار نے نواز شرےف کو پارٹی کے اندر موجود جوشےلی قےادت سے بھی محتاط رہنے کا مشورہ دےا۔ نواز شرےف اور ان کے خاندان کے خلاف جاری مقدمات کے باوجود پولےٹےکل پارٹےز اےکٹ 2017 کی منظوری کے بعد نواز شرےف کو صدارت کا قانونی حق مل گےا ہے ۔پنجاب ہاﺅس مےں نواز شرےف کی لےگی قےادت کے ساتھ ملاقات مےں ملک کی سےاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور غوض کےا گےا جس مےں چوہدری نثار بھی موجود تھے۔ مسلم لےگ کے ذرائع کے مطابق قانونی معاملات کے باوجود نواز شرےف نے پارٹی رہنماﺅں سے ملکر اپنا آئندہ کا سےاسی لائحہ عمل طے کرلےا ہے جس کے پےش نظروہ جلد اپنی ملک گےر سےاسی رابطوں کی مہم شروع کرےں گے جس مےں چوہدری نثار ان کے ہمراہ ہونگے ۔ نےب کےس مےں اس وقت نواز شرےف فےملی ، اسحاق ڈار بھی شامل تفتےش ہےں اس کے علاوہ وزےر اعظم شاہد خاقان عباسی ،شہباز شرےف ، خواجہ آصف پر بھی مختلف کےسز کے سائے منڈلا رہے ہےں ۔
راولپنڈی، مری (مانیٹرنگ ڈیسک، نمائندہ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن ایجنسیاں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن سمندر پار بیٹھ کرملک توڑنے کی بات کرنے والوں پرعنقریب قانون کی گرفت ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا پاکستان کو گالیاں دینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ جب کہ امن اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر قربانی دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے جب کہ وہ شہید ارسلان کے گھر بھی گئے جہاں ان کے والدین سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جب کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو لگتا ہے میرے جسم کا کوئی حصہ کٹ گیا اور جوان کی شہادت والی رات میرے لیے بڑی مشکل ہوتی ہے، شہدا نے اپنے اہلخانہ کو چھوڑ کر اپنے وطن کو ترجیح دی لیکن قربانی کے جذبے سے سرشارسپوتوں کی موجودگی میں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا اور امن کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلیے ہر قربانی دیں گے، ہر قیمت پر امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اور پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے، پاک فوج ملک کے بہترین مفاد میں کام کرتی رہے گی جب کہ کچھ لوگ اور دشمن ایجنسیاں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاک فوج دشمنوں کے مذموم عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ سمندر پار بیٹھ کرملک توڑنے کی بات کرنے والوں پرعنقریب قانون کی گرفت ہوگی، یہ لوگ اورایجنسیاں پاک فوج کو بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں جب کہ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے، افواج پاکستان ملکی مفاد میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی رہے گی اور تمام چیلنجزسے نمٹنے کے لیے قوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ چےف آف آرمی سٹاف قمر جاوےد باجوہ کی لیفٹےننٹ ارسلان ستی شہےد کے گھر گہل آمد، گہل ڈھانڈا روڈ ارسلان ستی کے گھر تک رسائی دےکر شہےد کے نام سے منسوب کرنے اور گلہڑہ گلی (نےو مری) سکول کو اپ گرےڈ کر کے کالج کا درجہ اور ارسلان ستی شہےد کالج نام رکھنے کا اعلان، ارسلان کے بہادری اور ملک کی خاطر جان کی قربانی دےنے پر ارسلان ستی شہےد کے والد شمشےر عالم ستی، اور دےگر اہل خانہ کو خراج تحسےن چےف آف آرمی سٹاف قمر جاوےد باجوہ مری کے مشکل ترےن راستے سے ہوتے ہوئے ملک اور عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پےش کر کے جام شہادت کے رتبہ پر فائز ہونے والے کمانڈنگ آفےسر راجگال چےک پوسٹ خےبر اےجنسی لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے گھر گہل پہنچے اور ارسلان ستی کی قبر پر دعاکی اور شہےد ارسلان عالم ستی کے اہل خانہ کے ساتھ اےک گھنٹہ گزارا اس دوران چےف آف آرمی سٹاف قمر جاوےد باجوہ نے ارسلان ستی شہےد کی بہادری اور ملک و قوم کی خاطر جان قربان کرنے پر شہےد کے والدشمشےر عالم ستی اور دےگر اہل خانہ سمےت تےن بہنوں اور والدہ کے جذبے سے متاثر ہو کر گلہڑہ گلی (نےو مری) سکول کو اپ گرےڈ کر کے کالج کا درجہ اور ارسلان ستی شہےد کالج نام رکھنے اور گہل ڈھانڈا روڈ ارسلان ستی کے گھر تک رسائی دےکر شہےد کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کےا ہے۔
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) سابق وزیراعظم نواز شریف ممکنہ طور پر نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لیے لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آمد پر مسلم لیگ(ن )کے رہنماﺅںنے استقبال کیا،نوازشریف کو باقاعدہ پروٹوکول کیساتھ اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاﺅس لے جایا گیا جبکہ نوازشریف(آج) احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے جہاں سے وہ لیگی رہنماو¿ں کے ہمراہ پروٹوکول میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاو¿س چلے گئے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر، سعد رفیق، مشاہد اللہ خان،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیرخارجہ خواجہ آصف،انوشہ رحمان، خرم دستگیر، ،طلال چوہدری اور میئر اسلام آباد انصر عزیز،سردار مہتاب، راجا اشفاق سرور سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ نوازشریف سخت سکیورٹی میں ائر پورٹ سے پنجاب ہاو¿س پہنچے جبکہ ان کی آمد سے چند گھنٹے قبل ہی پروٹوکول اسکواڈ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے واپس پہنچتے ہی ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ واپسی پر طیارے میں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ا±ن کی واپسی پروپیگنڈا کرنے والوں کے لئے جواب ہے، کوئی غلط کام نہیں کیا، اس لئے عدالت میں سرخرو ہوں گے، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے پاکستان کا نقصان ہوا، صورتحال بہتر ہونی چاہئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان ڈیڑھ ماہ بعد ون ٹو ون ملاقات ، پارٹی صدارت سمیت دیگر پارٹی میں گروپ بندی کے حوالے سے شدید تحفظات سے آگاہ کیا جبکہ نواز شریف نے بھی چوہدری نثار کے تمام گلے شکوے ہنستے مسکراتے ہوئے دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ پیر کے روز نواز شریف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات میں ملک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی چوہدری نثار نے نواز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور پارٹی صدارت کے معاملے سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری نثار نے نواز شریف کی بروقت واپسی کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے (ن) لیگ اور متحد ہوگی اور شکوک و شبہات دم توڑ جائینگے واضح رہے نواز شریف سے چوہدری نثار کی یہ ملاقات 45دن بعد ہورہی ہے اور اس ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا ہے نواز شریف نے چوہدری نثار کے تمام تحفظات کے ازالہ کی یقین دہانی کراتے ہوئے نواز شریف کے ساتھ چلنے پر زور دیا جبکہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت لیگی رہنماو¿ں کی بڑی تعداد نے نواز شریف سے ملاقاتیں کیں۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومتی معاملات پر نواز شریف کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں نواز شریف کی نیب عدالت میں پیشی پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ اہم قومی امور پر اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے اور پارٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چودھری نثار نے بھی بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور نواز شریف کو سیاسی صورتحال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔سابق وزیر اعظم سے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ، وفاقی وزرائ دانیال عزیز، زاہد حامد، عبد القادر بلوچ، سینیٹر آصف کرمانی، پرویز رشید اور سردار مہتاب خان نے بھی ملاقات کی۔ شریف خاندان کے فیملی ذرائع کے مطابق خواجہ حارث احتساب عدالت میں نوازشریف کی وکالت کریں گے اور احتساب عدالت میں نوازشریف کے بچوں کی وکالت امجد پرویز کریں گے جب کہ نیب ریفرنس کے معاملے پر نوازشریف اور خواجہ حارث کے درمیان ملاقات ہوچکی ہے۔دوسری جانب اسلام ا?باد پولیس نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی کل احتساب عدالت میں پیشی پر انہیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسپیشل برانچ اور رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے، احتساب عدالت کے اندر رینجرز اور ایلیٹ فورس کادستہ تعینات کیا جائےگا اور دوران سماعت میڈیا کو احاطہ عدالت میں داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک بہاو¿ کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک اہلکار مخصوص مقامات پر ہوں گے۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف نیب نے ریفرنسز دائر کردیئے ہیں جب کہ اسحاق ڈار بھی ریفرنس پر احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قیام پاکستان کے وقت سول سیکرٹریٹ لاہور سے یونین جیک کا جھنڈا اتار کر سبز رنگ کا پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا لہرانے والی مس فاطمہ صغری چوراسی برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ مس فاطمہ صغری نے چودہ سال کی کم عمر میں 1947میں سول سکرٹریٹ لاہورکی عمارت پر یونین جیک کا جھنڈا اتار کر سبز رنگ کا پاکستان مسلم لیگ کا جھنڈا لہرایا تھا۔ ان کی ان خدمات کے عوض حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔ فاطمہ صغری کی بیٹی ثمر نجم کے مطابق پیٹ کی تکلیف کے باعث اچانک ان کا انتقال ہوا۔ فاطمہ صغری نے سوگوار ان میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ادا کی جائے گی۔
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ کیا آپ استعفیٰ دے دیں گے جس پر وزیر خزانہ نے خاموشی اختیار کی تاہم ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ مجھے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں اور میڈیا سے بات کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ پیر کو اسحاق ڈار اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت پیشی سے واپسی پر صحافیوں نے اسحاق ڈار سے بات چیت کی کوشش کی تاہم انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا اس دوران میڈیا کے نمائندوںنے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ کیا وہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ وزیر خزانہ صاحب آپ پریشان تو نہیں ہیں جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں اس کے بعد وہ جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئے۔
Error 403: The request cannot be completed because you have exceeded your quota..
Domain code: youtube.quota
Reason code: quotaExceeded