شیخ رشید کو نواز شریف کی کون سی ادا پسند آگئی کہ اچانک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدنے کہا کہ نواز شریف کا عدالتوں کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے‘ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے‘ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا‘ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔ نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی حل نہیںنواز شریف واپس نہ آئے تو جائیداد قرق ہوجاتی۔ قوم کو پتہ چل جائے گا کہ اقامہ کتنا بڑا تھا۔ عدالت کے سامنے سرنگوں ہونا اچھا فیصلہ ہے لوٹ مار کی کمائی واپس چلی جائے یہ کوئی بزنس مین برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔دریں اثنا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو گھونگھٹ اتارنے کا مشورہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گھونگھٹ اتاردو، بلاول مت بنو، شاہد خاقان نفلوں کی مار ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے حیدر آباد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی زبان کھینچ لی جائے گی، انہوں نے کہا کہ یہاں عوام کا سمندر ہے، دادو میں تو جلسی ہوئی تھی، شریف خاندان تو اپنی بنائی ہوئی نیب عدالتوں میں بھی پیش نہیں ہوا۔ شیخ رشید نے کہاکہ میرے پاس ایک گولی والا پستول ہے جو 62، 63 میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو ٹھک کرکے لگا ہے، اب پورے خاندان کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اب وزیراعظم شاہد خاقان کی باری ہے، شیخ رشید نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے چیلنج کیا،اگر میں ثابت نہ کروں کہ ایل این جی کے تم پارٹنر ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، انہوں نے سندھ کی عوام سے کہا کہ اٹھو اور ان چوروں، ڈاکوو¿ں کے خلاف اعلان جنگ کر دو۔

آرمی چیف کا ملک دشمنوں کو واضح پیغام

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں، مادروطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہر قیمت پرمادر وطن کے دفاع کا حلف لیاہے، پاک فوج کے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں کیا کرنیوالے ہیں؟دیکھئے خبر

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب میںجلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کے جلسوں کاشیڈول مرتب کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زردای 5 نومبر کو لیہ اور 17 نومبر کو ہارون آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔جبکہ3دسمبر کو رحیم یارخان اور 17دسمبر کو میلسی میں جلسے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

منحرف پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی آئندہ کس جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑینگی؟, اعلان کردیا

نوشہرہ (خصوصی رپورٹ) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی‘ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے‘ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آئندہ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گی فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم،توہین عدالت کیس میں عمران خان کیخلاف اہم اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر عمران خان کا جواب تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں، جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے عمران خان کےخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، اس موقع پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے توہین عدالت نہیں کی، وکیل عمران خان بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ پہلے بھی ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی جمع کرا چکا ہوں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں کل فل بینچ سماعت کرے گا جب کہ میں توہین عدالت کیس پر بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج ہمیں توہین عدالت پر جواب چاہیے تھا آپ نے جمع کرا دیا جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں توہین عدالت پر تھوڑی بحث کرنا چاہتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی بحث 3 سال سے سن رہے ہیں، آپ باہر زیادہ بحث کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ جو جواب آپ نے جمع کرایا ہمیں یہی چاہیے تھا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے وکیل نے توہین آمیز الفاظ پر مبنی جواب واپس لے لیا تھا، رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ وکیل نے تو الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی تھیجس پر بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے میرے موکل کی جانب سے ہی معافی مانگی تھی۔بابر اعوان نے الیکشن کمیشن سے توہین عدالت درخواست خارج کرنے کی استدعا کی تو وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ جس بات پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس پر جواب جمع نہیں کرایا گیا، عمران خان نے اپنے جواب میں ابھی تک معافی نہیں مانگی اور اگر معافی کا لفظ استعمال نہیں کرنا توانگریزی کا کوئی اور لفظ استعمال کر دیا جائے جب کہ عمران خان نے حیدرآباد کے جلسے میں بھی توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ عمران خان کو 13 بار معافی مانگنے کا موقع دیا گیا تاہم ریکارڈ اور قانون جو کہتا ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ بابر اعوان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ہمارے مخالفین کی خواہش کے مطابق تو فیصلہ نہیں ہو سکتا جس پر چیف الیکشن کمشنر کا استفسار کیا کہکیا عمران نے حیدرآباد میں دوبارہ توہین آمیز الفاظ استعمال نہیں کیے، عمران خان نے جلسے میں جو کچھ کہا وہ براہ راست نشر ہوا۔ الیکشن کمیشن نے توہین عدالت پر جواب کو تسلیم کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔دریں اثناعمران خان نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات اور درخواست عدالت میں جمع کرادیں،درخواست میں کہا گیا کہ میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کر نا ضروری نہیں،گوشواروں میں 65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے گئے ، بنی گالہ اراضی پر موقفمیں کبھی تبدیلی نہیں ا?ئی۔پیر کو سپریم کورٹ میں عمران خان کے نااہلی کیس میں عمران خان نے منی ٹریل کی اصل دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں، دستاویزات متفرق درخواست کے ساتھ جمع کرائی گئیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بنی گالہ اراضی پر موقف میں کبھی تبدیلی نہیں ا?ئی،بنی گالہ اراضی کی ابتدائی دو اقساط اپنے ذرائع سے جمع کرائیں ، گوشواروں میں65لاکھ بطور تحفہ ظاہر کیے۔میاں بیوی کے درمیان ادائیگی کسی مجاز اتھارٹی کو ظاہر کرنا ضروری نہیں