پٹرول کی قلت, متعدد پٹرول پمپس بارے سب سے اہم خبر

لاہور ( کامرس رپورٹر )صوبائی دارلحکومت مےں سات روز گزر جانے کے باوجود بھی لاہوریوں کو پٹرول کی قلت کا سامنا، متعدد پٹرول پمپس بند، پمپ مالکان نے شہریوں کو سپر پٹرول کی بجائے ہائی اوکٹین پٹرول دینا شروع کر دیا۔شہر میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے لوئر مال کے تین، اپر مال اور علامہ اقبال روڈ کا ایک، ایک فلنگ اسٹیشن بند ہوگیا۔تفصےلات کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپ کے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پٹرول کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہری پٹرول کے لیے قطاروں میں لگ کر خوار ہوتے رہے۔شہر میں ایک بار بھر سے پٹرول کا بحران سر اٹھانے لگا۔ سیکرٹری جنرل پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا تھا کہ لاہور میں پٹرول کی طلب 30 لاکھ لٹر جبکہ سپلائی صرف 15 لاکھ لٹر ہے۔ پمپ بند ہونے اور سپلائی بر وقت نہ پہنچنے کی وجہ سے پٹرول کی سپلائی آدھی رہ گئی ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قلت پر جلد از جلد قابو پایا جائے تاکہ انہیں پٹرول کے حصول لے لیے خواری کا سامنا کرنا پڑے اور نہ ہی لمبی لمبی قطاروں میں لگنا پڑے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی قلت پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہر کے تمام فلنگ سٹیشنز پر پٹرول کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے

پارٹی میں اختلافات بارے وزیراعلیٰ شہباز شریف بول پڑے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ،یہ صرف چند لوگو ں کی ذہنی اختراع ہے ،جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر تحقیقاتی کمیٹی خود بنائی تھی تاکہ انصاف ہوسکے۔لندن میں ہونے والے اجلاس کے بارے کچھ نہیں جانتا،چوہدری ںثار کی اجلاس میں شرکت کے حوالےسے کچھ نہیں کہ سکتا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لند ن پہنچ گئے ہیں ،ان کے ساتھ سلمان شہباز کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔لندن میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم کی اہلیہ کی عیادت کریں گے ،اور انہیں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دے گے۔شہباز شریف ،نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کےلئے اربوں روپے کے فنڈ مہیا کئے ہیں اور ترقی کے سفر میں جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اربوں روپے کے وسائل جنوبی پنجاب کے عوام کے قدموں تلے نچھاور کر کے انہیں ان کا حق لوٹایا ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی مجھے دل وجان سے عزیز ہے اور اس مقصد کےلئے ہر ضروری اقدام کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کر رہی ہے اوراس پروگرام میں جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں کو شامل کیا گیاہے اوراس پروگرام پر15ارب روپے خرچ کےے جارہے ہےں۔ دانش سکول جیسے معیاری تعلیمی ادارے بھی جنوبی پنجاب میں ہی قائم کئے گئے ہیں جس سے ا ن علاقوں کے غریب ترین گھرانوں کے بچوں کو معیاری تعلیم مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ بہاولپور میں سیف سٹی پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا اور بہاولپور ڈویژن کی ترقی کےلئے ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا،جنہوںنے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب خصوصا بہاولپور ڈویژن کے فلاح عامہ کے پروگراموں پر عملد رآمد اور پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراءریاض حسین پیرزادہ ، بلیغ الرحمن ، وزیر مملکت ارشد خان لغاری ،دیگر اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ صوبائی وزراءتنویر اسلم ملک،ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 400میگا واٹ کے شمسی توانائی کے کارخانے لگ چکے ہیںاور اب ترکی کی کمپنی 300میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگا رہی ہے،جس کی قےمت صرف6سےنٹ فی ےونٹ ہوگی اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے سستا ترین سولر ٹیرف ہے اوراس منصوبے سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کےلئے توانائی کے متعدد منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے ہیں انشاءاللہ رواں برس کے آخر تک ملک میں چھائے اندھیرے ہمیشہ کےلئے ختم ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت ،معیار اور رفتار کو یقینی بنا کر غریب قوم کے اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پروگرام پر عملدرآمد کےلئے سروے کا کام جاری ہے انشاءاللہ رواں سال نومبر میں پروگرام پر عملدرآمد کےلئے کنٹریکٹ دے دےئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے دیہات میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا دیاہے اورپاکستان کی تاریخ میں دیہی سڑکوں کی تعمیر کا اتنا بڑا پروگرام کبھی نہیں بنایا گیا۔ 1985میں محمد نوازشریف نے فارم ٹو مارکیٹ روڈز کو متعارف کروایا تھا۔ پنجاب حکومت پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پروگرام پر 90ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔ دریں اثنا وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف سے آج ےہاں چےن کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن(Mr. Long Dingbin) نے ملاقات کی،جس مےںباہمی دلچسپی کے امور ،پاک چےن دوستی کے فروغ،کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ اورپاکستان مسلم لےگ(ن) کے مابےن پارٹی سطح پر تعلقات بڑھانے اورسی پےک کے منصوبوں پر تبادلہ خےال کیا گیا۔چےن کے قونصل جنرل نے اپنی اور کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کی طرف سے وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف کو انکی سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائےوں سے مبارکباددی اور وزےراعلیٰ کو گلدستہ پےش کےا ۔چےنی قونصل جنرل نے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کی جانب سے اےک خصوصی خط بھی پےش کےاجس مےںسالگرہ پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کےلئے نےک تمناو¿ں کا اظہار کےا گےا اور پاک چےن تعلقات کو فروغ دےنے اورسی پےک کے منصوبوں پر انتہائی رفتار اورمعےار کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی صلاحےتوں اور کارکردگی کو سراہا گےا ہے ۔ےہ خط کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ سنٹرل کمےٹی انٹرنےشنل ڈےپارٹمنٹ کے نائب وزےر زینگ شی سانگ(Mr.Zheng Xiaosong)نے اپنے دستخط کے ساتھ وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو بھجواےا ہے۔ کمےونسٹ پارٹی آف چائنہ کے نائب وزےر نے وزےراعلیٰ کی66وےں سالگرہ پر ان کی صحت اوران کیلئے مزےد کامےابےوںکے حوالے سے نےک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مےںآپ کی سالگرہ کے خوشگوار موقع پر آ پ اور آپکی کی فیملی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور آپ کی اچھی صحت، خوشگوار زندگی اورمزےد کامیابیوں کےلئے دعا گو ہوں۔ گزشتہ برس جولائی آپ سے ہونے والی ملاقات کی خوشگوار ےادےںمےرے دل و دماغ مےں آج بھی تازہ ہےں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے دےرےنہ مخلص دوست ہونے کی خصوصی حےثےت سے آ پ نے کمیونسٹ پارٹی اور پاکستان مسلم لےگ(ن) کے مابےن تعلقات کو بڑھانے، پاکستان اور چےن کی دوستی مےںاستحکام خصوصاً پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کےلئے گراںقدر اوربے مثال خدمات سرانجام دی ہےں اور اس ضمن مےں غیر معمولی کوششیں کی ہیںجو قابل قدر ہےں۔ میں آپ کی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے بے پناہ تڑپ وجذبے اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے غےر معمولی عزم کا معترف ہوں اور مےں نے اس کوہر موقع پر محسوس کےا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چےن اورپاکستان کے تعلقات انتہائی گہرے ہےں اوردونوں ملک نے ہر سطح پر اےک دوسرے کا بھر پور ساتھ دےا ہے اور پاکستان اورچےن سٹرےٹجک پارٹنرز ہےں۔ دونوں ملکوں کے عوام کی دوستی لازوال ہے اورانہےں اس دوستی پر فخر ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پاکستان مسلم لےگ(ن) اپنے اپنے ممالک مےں حکمران سےاسی جماعتےں ہےں اور دونوں جماعتوں کے مابےن قرےبی روابط ہےںاورپارٹی ٹو پارٹی تعلقات سے نہ صرف گورننس کے تجربات کو باہمی طورپر سےکھنے کا موقع ملا ہے بلکہ پاک چین تعلقات کو بھی بے پناہ فروغ ملاہے اور مجھے پوری امےد ہے کہ ہمارے درمےان قائم ا س عظےم رشتے کومستقبل مےں مزیدوسعت ملے گی۔ چےنی قونصل جنرل نے سالگرہ کے موقع پروزےراعلیٰ شہبازشرےف کے لئے نےک تمناو¿ںکا اظہار کیااورانہےں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ چےنی قونصل جنرل نے سی پےک کے منصوبوں پرتےزرفتاری سے عملدر آمد پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی کارکردگی کو خراج تحسےن پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چےن تعلقات کو مضبوط بنانے اور سی پےک منصوبوں پر عملدرآمد کےلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کارکردگی قابل تعرےف ہے اورچےن کی حکومت اور عوام سی پےک کے حوالے سے شہباز شریف کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دےکھتے ہےں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پربے پناہ رفتار اور اعلیٰ معیار کےساتھ کام ہو رہا ہے اور کئی منصوبے خصوصاً ساہےوال کول پاورپلانٹ مقررہ مدت سے قبل کرانا شہبازشرےف کا شاندار کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف سی پیک کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ پنجاب میں تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتہائی متحرک قیادت کو جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین کے سرمایہ کار پنجاب میں کھلے دل کے ساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کی قیادت میں منصوبوں کا معیار اور رفتار اپنی مثال آپ ہے۔ میں نے چین میں بھی منصوبوں پر اتنی تیزرفتاری سے کام ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحریک پاکستان کے کارکن سید منیر حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی تحریک پاکستان میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید منیر حسین گیلانی کی تحریک پاکستان کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے خےبر اےجنسی کی راجگال چےک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدےد مذمت کی ہے۔ وزےراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث شہےد ہونےوالے لیفٹےننٹ ارسلان عالم کی عظےم قربانی کو خراج عقےدت پےش کےا ہے اور شہےد لےفٹےننٹ کے لواحقےن سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزےت کےا ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ،یہ صرف چند لوگو ں کی ذہنی اختراع ہے ،جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے حوالےسے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر تحقیقاتی کمیٹی خود بنائی تھی تاکہ انصاف ہوسکے۔لندن میں ہونے والے اجلاس کے بارے کچھ نہیں جانتا،چوہدری ںثار کی اجلاس میں شرکت کے حوالےسے کچھ نہیں کہ سکتا۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لند ن پہنچ گئے ہیں ،ان کے ساتھ سلمان شہباز کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد بھی شامل ہیں۔لندن میں قیام کے دوران وہ وزیراعظم کی اہلیہ کی عیادت کریں گے ،اور انہیں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دے گے۔شہباز شریف ،نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سی پی این ای ارکان کی ضیا شاہد سے ملاقات، صحافیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

بہاولپور (بیورو رپورٹ) چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ میڈیا گروپ ضیا شاہد و کرنل (ر) محمد مکرم خان اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی و مخدوم ناصر بخاری کی بہاولپور میں سی پی این ای کے اجلاس میں آمد ‘ سی پی این ای کے اجلاس میں سی پی این ای اراکین سے ملاقات ‘صحافت کے پیشہ کو درپیش مشکلات اور خطہ کی محرومیوں بارے تبادلہ خیال۔ اجلاس میں ”خبریں“ میڈیا گروپ کے اراکین کے علاوہ سی پی این ای اراکین احمد خان بلوچ ‘ہمایوں گلزار اور اکمل چوہان کی شرکت۔ سی پی این ای کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضیا شاہد نے کہا کہ خطہ کی محرومیوں کو اجاگر کرنا صحافی برادری کا اولین فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی اصل وجہ مخلص لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ انہوں نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس خطہ میں صحافیوں کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے لیکن عوامی مسائل کو اجاگر کرنا بھی ان ہی کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں تعلیمی اداروں اور دیگر سہولیات عباسیہ خاندان کی مرہون منت ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام سے قبل خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن بد قسمتی سے ذاتی مفادات علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجود بہاول پور ڈویژن میں کسی ضلع کا مزید اضافہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں پسماندگی کی وجہ سے یہاں سے بڑے اخبارات کا اجراءآج تک نہ ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے صحافی برادری کو متحد ہو کر مسائل اجاگر کرنے ہوں گے اور ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرانی ہو گی ۔ قبل ازیں چیف ایڈیٹر ”خبریں ‘ ‘ضیا شاہد کی بہاول پور آمد پر انہیں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے خوش آمدید کہا جن میں ”خبریں“ ٹیم بہاول پور کے ساتھ ساتھ نوابزادی سائرہ عباسی ‘شعبہ تدریس سے وابستہ سدرہ ناز ‘محکمہ پولیس و دیگر معززین کی طرف سے پھول پیش کیے گئے۔

”بہاورلپور ڈویژن ہر دور میں نظر انداز ہوا،مخلص قیادت کا فقدان ہے“ چیف ایڈیٹرخبریں ضیاشاہد کا بہاولپورپریس کلب میں ”میٹ دی پریس“ سے اہم خطاب

بہاولپور (بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹو ”خبریں“ میڈیا گروپ اور صدر سی پی این ای جناب ضیا شاہد نے سی پی این ای کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطہ کی محرومیوں کو اجاگر کرنا صحافی برادری کا اولین فریضہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کو ہر دور میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس کی اصل وجہ مخلص لیڈر شپ کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خطہ میں صحافیوں کو اَن گنت مسائل کا سامنا ہے لیکن عوامی مسائل کو اجاگر کرنا بھی ان ہی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں تعلیمی ادارے اور دیگر سہولیات عباسیہ خاندان کی مرہون منت ہیں جنہوں نے پاکستان کے قیام سے قبل خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا لیکن بد قسمتی سے ذاتی مفادات علاقے کی ترقی کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹ بنے رہے۔ انہوں نے کہا کہ 70سال گزرنے کے باوجود بہاول پور ڈویژن میں کسی ضلع کا مزید اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں پسماندگی کی وجہ سے یہاں سے بڑے اخبارات کا اجراءآج تک نہ ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ایڈیٹرز ختم ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ چیک بک والے ایڈیٹرلیتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پروفیشنل جرنلزم کو فروغ دیا ہے اور چیک بک صحافت کی نفی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ چند افراد نے لفافہ کے نام پر پیشہ کو بد نام کر دیا ہے اور ورکنگ جرنلسٹ کےلئے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے چھ ہزار 5سو افراد کو ملازمتیں فراہم کی ہیں اور آگے بھی خدمت کرتا رہوں گا۔ انہوںنے کہا کہ خطے کے مسائل کے حل کےلئے صحافی برادری کو متحد ہو کر مسائل اجاگرکرنے ہوںگے اور ارباب اختیار کی توجہ مبذول کراناہوگی۔ اجلاس میں کرنل (ر)محمد مکرم خان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی، مخدوم ناصر بخاری، سی پی این ای اراکین احمد خان بلوچ، ہمایوں گلزار اور اکمل چوہان بھی موجود تھے۔ اجلاس میں صحافت کے پیشہ کو درپیش مشکلات اور خطہ کی محرومیوں بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔

لندن میں پارٹی قیادت اور نیب مقدمات بارے کوئی بات نہیں ہوئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم نے نیویارک جاتے ہوئے اور واپسی پر سابق وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پاکستان کے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک سے واپسی پر لندن میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے ہونے والی تفصیلی ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ملاقات کے دوران پارٹی قیادت اور شریف خاندان پر قائم نیب مقدمات سے متعلق امور زیرِ بحث نہیں آئے۔ وزیرِاعظم کی میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیرِاعظم کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز بھی موجود تھے۔ تاہم باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران گزشتہ روز سینٹ میں منظور ہونے والے انتخابی اصلاحات کے بل کے تناظر میں پارٹی کی قیادت کے حوالے سے امور زیرِ بحث آئے اور ملاقات میں شریف خاندان پر چلنے والے نیب کے مقدمات پر بھی باہمی مشاورت کی گئی۔

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک:  اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے اوربھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے سشما سوراج کی تقریرکے جواب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کوسیزفائرکی خلاف ورزی سے روکے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندرمودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، بھارت دہشتگردی کوریاستی ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرتا ہے جب کہ بھارت کومذاکرات کیلیے دہشت گردپالیسی ترک کرنا ہوگی۔کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت ے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، کشمیرپربھارتی قبضہ غیرقانونی ہے، مذاکرات کیلئے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے، کشمیرمیں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیئں اورفریقین تنازعہ حل نہ کر سکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کی پابند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں اورقائداعظم پرتنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت بہتان تراشی پراترآیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے جب کہ بھارت نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں اوربھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت بند کرے۔

کرپٹ حکومت نے ملک کو نقصان پہنچایا،قانون کے پیچھے نہیں چھپنے دینگے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر قانون دان بابر اعوان سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا، اور الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کے حوالے سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا فیصلہ کیاگیا، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور قانونی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، عمران خان نے کہا کہ کرپٹ حکومت ملک کو نقصان اور ایک ہی خاندان کو فائدہ پہنچا رہی ہے جبکہ ہم پاکستان کا عالمی وقار بحال کرینگے، بابر اعوان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ادارے مضبوط کئے اور آئین کی رکھوالی کی اور ہم کرپٹ مافیا کو قانون کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے، دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات کے حوالے سے عمران خان کو بھیجے گے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور عمران خان کی جانب سے بابر اعوان کو 25ستمبر کو شوکاز کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی

سنجے دت کی سنی لیون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

ممبئی (شوبز ڈیسک) فلم بھومی کے ہدایت کاراومنگ کمارکا کہنا ہے کہ سنجےدت بھارتی شوبز انڈسٹری کی آئٹم گرل سنی لیون کے ساتھ آئٹم نمبر ٹرپی ٹرپی میں پرفارم کرنے کے خواہشمند تھے تاہم انہیں بڑی مشکل سے باز رکھا۔بالی ووڈ کی بے باک اور بولڈ اداکارہ سنی لیون کے ساتھ کام تو تمام اداکار کرنا چاہتے ہیں لیکن اس بات کو کوئی بھی برملا اظہار نہیں کرتا ، تاہم سنجے دت نے نہ صرف سنی لیون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ وہ اس بات پر اڑ گئے کہ وہ کم سے کم ایک گانے میں تو ان کے ساتھ پرفارم کریں گے تاہم ہدایت کار اومنگ کمار نے بڑی مشکلوں سے سنجے دت کو باز رکھا کیونکہ فلم کی کہانی کا تقاضا یہ تھا کہ وہ گانے میں شامل نہ ہوں ۔برطانوی میڈیا کے مطابق سنی لیون کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراں میں ہوتا ہے لیکن وہ آج تک کسی بھی فلم میں بڑا اور مرکزی کردار حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں اورفلموں میں صرف آئٹم نمبرز یا چھوٹے موٹے کردار ہی ادا کرتی ہیں، فلم بھومی کے ہدایت کار امنگ کمار سے جب اس بارے میں پوچھا گیا کہ سنی لیون کے ساتھ کوئی بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں کیا بالی ووڈ اداکاروں کو ان کے ساتھ کام کرنے میں شرم آتی ہے۔؟اس سوال کے جواب میں اومنگ کمار نے کہا کہ جو لوگ اس طرح سوچتے ہیں وہ دوہرے معیار کے مالک ہوتے ہیں ایسا بالکل بھی نہیں ہے کہ کوئی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں یہاں تک کہ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکارعامر خان بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں اور سنجے دت نے خود مجھ سے سنی لیونی کے ساتھ گانے میں پرفارم کرنے کی بات کی تھی۔

جو فنکار ملکی مفاد کے خلاف کام کریگا،تنقید ضرورکرونگی

لاہور (شوبز ڈیسک) فلمسٹار میرا نے ایک بار پھر اداکارہ مائرہ خان پر لفظوں کی گولہ باری شروع کر دی ۔ فلمسٹار میرا نے مائرہ خان کی بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائرہ خان خود غرض ، کرپٹ اور نشے کی عادی ہے ، میں نے اس سے پہلے بھی مائرہ خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا مگر کسی نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ میرا نے کہا کہ مجھے مائرہ خان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں مگر جو بھی ملکی مفاد کے خلاف کام کرے گا میں اس کے خلاف آواز بلند کرتی رہوں گی ۔ دوسری جانب اداکار و ماڈل موسیٰ خان نے مائرہ خان کی حمایت میں کہا کہ ہر فنکار کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے۔ جس میں کسی کو دخل اندازی کرنے کی اجازت نہیں ۔مائرہ خان کی جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں کیا اس کی کسی نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ کسی کمرشل یا فلم کا حصہ تھی یا ان کا ذاتی عمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ مائرہ خان ایک بڑی سٹار ہے اور پاکستان میں اس کے ناقدین کی تعداد بھی اسی تناسب سے زیادہ ہے لیکن کسی کو بھی حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہم فنکاروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے ۔

ماہرہ خان کی کمر پر نشان رسولی کی وجہ سے پڑا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے سوشل میڈیا پر گزشتہ دو روز سے اداکارہ ماہرہ خان ہی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، اکثر لوگ اداکارہ کی کمر پر موجود ایک نشان کے بارے میں سوالات اٹھا رہے ہیں کہ یہ کس چیز کا نشان ہے ؟، اب اداکار حمزہ علی عباسی اور سٹائلسٹ ہانیہ فواد نے اس کی وضاحت کردی ہے۔ ماہرہ خان کی کمر پر موجود نشان جسے رنبیر کپور کا کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے، درحقیقت کچھ عرصہ پہلے ایک رسولی نکالنے کی وجہ سے پڑا تھا۔ حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ان کے اور ماہرہ خان کے درمیان کئی بار اس رسولی کو سرجری کے ذریعے ہٹوانے کے معاملے پر بات ہو ئی تھی ’ میں نے اپنی ڈرماٹالوجسٹ بہن سے اس بارے میں کئی بار مشورہ بھی کیا ‘۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ماہرہ خان کے بارے میں اڑنے والی افواہوں سے لطف اندوز ضرور ہوں لیکن برائے مہربانی کسی بھی جھوٹ کا حصہ نہ بنیں۔